ملتان کي غلہ منڈي ميں رات گئے پانچ دکانوں ميں آتشزدگي

ملتان … ملتان کي غلہ منڈي ميں رات گئے پانچ دکانوں ميں آگ لگنے سے لاکھوں روپے ماليت کا سامان جل گيا.ريسکيو ذرائع کے مطابق آگ اس وقت لگي جب ايک گھنٹے کي لوڈ شيڈنگ کے بعد بجلي آئي تو تاروں ميں شارٹ سرکٹ کے باعث ايک دکان ميں آگ لگ گئي، جس نے ديکھتے ہي ديکھتے پانچ دکانوں کو اپني لپيٹ ميں لے ليا، واقعہ کي اطلاع ملتے ہي ريسکيو1122 اور فائر بريگيڈ کے عملے نے ايک گھنٹے بعد آگ پر قابو پاليا،جبکہ بعد ميں آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے دکانوں کے شٹر توڑ کر دو گھنٹے تک کولنگ کا عمل جاري رہا.تاجروں کا کہنا ہے کہ ماضي ميں بھي غلہ منڈي ميں آگ شارٹ سرکٹ سے لگتي رہي ہے ،منڈي ميں بجلي کے تارانتہائي بوسيدہ ہوچکے ہيں.جس کي شکايت بارہامتعلقہ محکموں سے شکايت کي گئي ،ليکن کوئي نتيجہ نہيں نکلا ،جن دکانوں کو آگ سے نقصان پہنچا ان ميں تين دکانيں اجناس کي ديگر دو دکانيں پلاسٹک کي شاپر اورترازو باٹ کي تھيں.



















اہم بیرونی روابط