اسکردو:برفباري ميں کھلے نالے اورمين ہولز جان کا خطرہ بن گئے

اسکردو … اسکردو ميں برفباري ہوئي تو بدلتے موسم سے لوگ لطف اندوزتو بہت ہوئے، ليکن کھلے نالے،مين ہولز اورادھورے منصوبے جان کا خطرہ بن گئے. بلتستان ڈويژن ميں حاليہ برفباري نے وادي کے حسن ميں مزيد اضافہ کردياہے.موسم کا مزالينے کے لئے مقامي افرادباہر آئے تو کيا پتہ تھا کہ کھلے نالے،ادھورے تعميراتي منصوبے اور ٹوٹي سڑکيں رنگين مزاجي کو تکليف ميں بدل ديں گي.اسکردو ميں برفباري کے بعد سڑکوں کي بروقت صفائي نہ ہونے سے پھسلن بڑھ گئي ہے.ايسے ميں علمدارروڈ،عباس ٹاو?ن ،اولڈنگ ايريا ،جيل روڈ سميت کئي اہم علاقوں ميں سفر خطرے سے خالي نہيں.کوئي راہ چلتے گرجاتاہے تو کوئي گرکرزخمي ہوجاتاہے.عوام کا کہنا ہے کہ ادھورے منصوبے جلد مکمل کرکے موسم کي سختي کو مزيد سخت ہونے سے بچايا جائے.



















اہم بیرونی روابط