سينيٹ،ضمني انتخابات رکوانے کيلئے سپريم کورٹ ميں درخواست دائر
اسلام آباد… سينيٹ کے آئندہ ماہ ہونے والے اليکشن کو رکوانے اور قومي اور صوبائي اسمبليوں کے بعض ضمني انتخابات کے انعقاد کو رکوانے کيلئے سپريم کورٹ ميں درخواستيں دائر کردي گئي ہيں . تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ايک ضمني درخواست سپريم کورٹ ميں دائر کي ہے، اس ميں قومي اسمبلي کي 1، سندھ اسمبلي کي 2 اور پنجاب اسمبلي کي 1 نشست پر ضمني اليکشن کا شيڈول چيلنج کيا گيا ہے، ان حلقوں ميں اين اے 168 وہاڑي، پي ايس 53 ٹنڈوآدم، پي ايس 57 بدين، پي پي 18 شامل ہيں، درخواست ميں کہاگيا ہے کہ عدالتي حکم کے بعد بوگس لسٹوں پر ضمني اليکشن نہيں کرائے جاسکتے، اليکشن کميشن نے انکا جو شيڈول جاري کيا ہے وہ کالعدم قرارديا جائے، ووٹر لسٹوں اور ضمني اليکشن سے متعلق عمران خان کي طرف سے دائر مقدمہ کي سماعت چھ فروري کو ہونا ہے، سينيٹ کي خالي ہونے والي پچاس نشستوں پر آئندہ ماہ کے اليکشن کے خلاف علي ظفرايڈووکيٹ نے آئيني پٹيشن دائر کي ہے،اس ميں کہاگياہے کہ موجودہ ارکان اسمبلي بوگس ووٹر لسٹوں سے آئے،ان ميں جعلي اسناد والے شامل رہے ہيں، غيرآئيني ضمني اليکشن والے 29 ارکان بھي ،ان پارليمنٹرينز ميں شامل ہيں، اس کي وجہ سے سينيٹ اليکشن کا انعقاد رکواياجائے.







































