پشاور :اچيني ميرا ميں ريموٹ کنٹرول بم دھماکا
پشاور کے نواحي علاقہ اچيني ميرا ميں ريموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے. تاہم دھماکے کے نتيجے ميں کسي قسم کا جاني نقصان نہيں ہوا. پوليس کے مطابق واقعہ تھانہ سربند کي حدود ميں اچيني ميرا کے مقام پر پوليس اہلکار معمول کي گشت پر تھے. کہ اس دوران ريموٹ کنٹرول کے ذريعے دھماکا ہوا تاہم دھماکے ميں پوليس اہلکار محفوظ رہے. واقعہ کے بعد علاقے ميں سرچ آپريشن کياگيا. تاہم کوئي گرفتاري عمل ميں نہيں آئي. پوليس کے مطابق شر پسند باڑہ کي حدود سے داخل ہوئے اور کارروائي کے بعد فرار ہوگئے.







































