کے اي ايس سي مزدور اتحاد کے تحت برطرف ملازمين کے حق ميں مظاہرہ

کراچي… کے اي ايس سي مزدور اتحاد کے تحت کے اي ايس سي کے گذري ميں واقع ہيڈ افس پر برطرف ملازمين سے اظہار يکجہتي کے لئے مظاہرہ کيا جارہا ہے. اس موقع پر سيکيورٹي کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں. مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے چيئرمين کے اي ايس سي ليبر يونين اخلاق احمدنے کہا کہ 500سے زائد ملازمين کو برطرف کيا گيا اور 4ہزار سے زائد ملازمين کو سرپلس ميں ڈال ديا گيا ہے،ہماري تحريک اس وقت تک جاري رہے گي جب تک ملازمين کو حقوق نہيں مل جاتے. انہوں نے کہا کہ ہمارا پر امن احتجاج ورکروں کے حق ميں ہے.



















اہم بیرونی روابط