خرم رسول کو سپريم کورٹ ميں پيش کر ديا گيا

اسلام آباد … فراڈ کيس کے مرکزي ملزم اور وزير اعظم کے سابق ميڈيا کوآرڈينيٹر خرم رسول کو سپريم کورٹ ميں پيش کر ديا گيا ہے. انہوں نے گذشتہ رات ہي ايف آئي اے کو گرفتاري ديدي تھي. اب سے کچھ دير بعد چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري کے سربراہي ميں تين رکني بينچ کيس کي سماعت کرے گا. ذرائع کے مطابق خرم رسول غبن اور کرپشن کے الزامات ميں ايف آئي اے کو مطلوب تھے.خرم رسول نے اپنے بھائي کے ہمراہ گرفتار ي دي.گرفتاري کے وقت خرم رسول کا کہنا تھا کہ ميں بے قصور ہوں ، دھمکيوں کے باعث اپني جان بچاتا پھر رہا تھا،مجھے اور ميرے بچوں کو قتل کي دھمکياں دي گئيں،ايک سال سے ميرے بچے اسکول نہيں جارہے،زبردستي چيکوں پر مجھ سے دستخط کرائے گئے



















اہم بیرونی روابط