پاکستان سے نيٹو سپلائي بند ہونے کے باوجودديگر روٹس ہيں ،امريکا
واشنگٹن … امريکا نے کہا ہے کہ پاکستان سے سپلائي روٹس بند ہونے کے باوجود نيٹو کي سپلائي کے لئے اور بہت سے روٹس ہيں اور انہيں استعمال کيا جارہا ہے .امريکي دفتر خارجہ کي ترجمان وکٹوريا نو لينڈ نے کہا ہے کہ امريکا سمجھتا ہے کہ پاکستان کا افغان امن عمل ميں اہم کردار ہے جبکہ پاکستان استنبول کانفرنس اور بون کانفرنس ميں مفاہمتي عمل کا حصہ بھي رہا ہے. پاکستان سے بات چيت کيلئے امريکي ايلچي مارک گراس مين پاکستان جانے کيلئے تيار تھے تاہم پاکستان امريکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اندروني مسائل کاشکار ہے. اسلئے پاکستان نے مارک گراسمين کو دورے کي اجازت نہيں دي. وکٹوريا نو لينڈ کا کہنا تھا کہ امريکا چاہتا ہے کہ افغانوں کي طرح پاکستان بھي امن عمل کا حصہ بنے. امريکا پاکستان کي جانب سے تعلقات پرنظرثاني کے مکمل ہونے کا انتظار کررہا ہے جس کے بعد پاک امريکا تعلقات کو زير بحث لايا جاسکتا ہے. ايک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے نيٹو سپلائي روٹ بند ہونے کے باوجود امريکا کے پاس نيٹو سپلائي کے لئے اور بہت سے روٹس ہيں اور انہيں استعمال کيا جارہا ہے



































