ملک ریاض کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے چودہ سو کنال اراضی کے مقدمہ میں محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے خلاف ملک ریاض حسین کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس شاہدحمید اور جسٹس محمودمقبول نے مقدمہ کی سماعت کی۔ اس میں پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل نے اراضی کیس کی تحقیقات نیب کو دینے کی مخالفت اور محکمہ انٹی کرپشن کی جاری کارروائی کی حمایت میں دلائل دیئے۔ ملک ریاض حسین کے وکیل اعتزا ز احسن کاکہناتھاکہ نیب نے 16 اے کے تحت کیس لینے کی درخواست دی تو انٹی کرپشن کا اختیار ختم ہوگیا،اس کیس کا ملزم اس قدر خوار ہوا ہے کہ وہ نیب کی سخت حدود میں جانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 14 سو کنال میں سے ایک انچ پر بھی بحریہ ٹاوٴن کا قبضہ ہے نہ کسی مالک اراضی کا نقصان ہوا۔ایک موقع پر بحریہ ٹاوٴن سے متعلق سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ سے عدالت کو آگاہ نہ کرنے پر ججز نے نیب پر برہمی کا اظہار کیا۔



















اہم بیرونی روابط