گجرات ، کھاریاں، جلال پور جٹاں ،سرائے عالمگیر اور منڈی بہاوالدین کی تازہ خبریں


آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے جوائنٹ سیکرٹری معروف صحافی مہر ظفر اقبال ظفر آج آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے عہدیداران کے اعزازمیں عید ملن پارٹی دینگے

گجرات آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے جوائنٹ سیکرٹری معروف صحافی مہر ظفر اقبال ظفر آج پندرہ ستمبر 2010 ؁ء بروز بدھ اپنی رہائشگاہ موضع چنوں بھوجہ میں آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے عہدیداران کے اعزازمیں عید ملن پارٹی دینگے قبل ازیں صبح دس بجے آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس ہو گا ، جس میں آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے عہدیداران شرکت کرینگے ، بعد ازاں عید ملن پارٹی دی جائے گی ، آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے عہدیداران کو اجلاس و عید ملن پارٹی کی دعوت دے دی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمندہ شریف نے قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف عید ملن پارٹی دی

گجرات صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمندہ شریف نے قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف عید ملن پارٹی دی ، جس میں قمر اکیڈمی کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی ، عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں خاور بشیر بٹ گولڑوی ، محمد نسیم چشتی ، محمد عارف شاہد گوندل ، شیخ محمد ادریس ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عامر چوہدری اور ہیڈ TCRریلوے چوہدری محمد عنصر و دیگر سنگیوں نے شرکت کی ، قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے عہدیداران نے صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی کو عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی اور ان سے اپنے حق میں دعا کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور معروف بزنس مین اورنگزیب بٹ نے صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ کے اعزاز میں علینا سنٹر اینڈ ریسٹورنٹ میں پر تکلف ظہرانہ دیا

گجرات گزشتہ روز ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور معروف بزنس مین اورنگزیب بٹ نے صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ کے اعزاز میں علینا سنٹر اینڈ ریسٹورنٹ میں پر تکلف ظہرانہ دیا ، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں شیخ محمد اسلام ، ذیشان بٹ ، غلمان اصغر کائرہ ، عرفان احمد صفی ، میر انجم ، رانا عارف محمود ،طفیل میر ، پرویز یاسر ، محمد انور شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
16ستمبرکو زرعی ترقیاتی بنک کے صدر چوہدری ذکاء اشرف گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کریں گے

گجرات کل بروز جمعرات مورخہ 16ستمبر زرعی ترقیاتی بنک کے صدر چوہدری ذکاء اشرف گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کریں گے ، وہ دن 2بجے گجرات چیمبر میں تشریف لائیں گے اور ضلع گجرات و منڈی بہاؤالدین کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے ، تمام ممبران سے التماس ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت فرمائیں ، شعبہ زراعت سے متعلقہ درپیش مسائل سے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو مطلع کریں تا کہ اس ملاقات کے ذریعے ان کا موثر حل تلاش کیا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ پانچ سال کی مدت پوری کی جائے اور اپنے اتحاد جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلے :چوہدری تنویر اشرف کائرہ

گجرات  صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ پانچ سال کی مدت پوری کی جائے اور اپنے اتحاد جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلے ، حکومت کو گرانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی اور نہ ملک مڈٹرم الیکشن کا متحمل ہو سکتا ہے ، وفاقی حکومت باقی تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ باہمی مشاورت متاثرین سیلاب کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علینا ریسٹورنٹ گجرات میں اورنگزیب بٹ کی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک سو 93ارب روپے ڈویلپمنٹ بجٹ میں 30فی صد کمی سے 50ارب روپے بچا لئے ہیں ، جبکہ پورے صوبہ میں ترقیاتی سکیموں کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایک ملاقات میں احتجاج کیا ہے کہ گوجرانوالہ میں منعقدہ ضمنی انتخابات کے دوران وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نگرانی میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی حکومت کو اس کی کیا ضرورت پیش آئی تھی ، چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سیلاب زدگان کی بھرپور طریقہ سے مدد کر رہی ہے ، پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے کثیر تعداد میں متاثرین کے لئے امداد اکٹھی کی گئی ہے جو کہ اب متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جا رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ، اس موقع پر شیخ محمد اسلام ، طفیل میر ، عرفان صفی ، غلمان کائرہ ، ذیشان زیب بٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت مقبول الٰہی بٹ منعقد ہوا

 گجرات گجرات پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت مقبول الٰہی بٹ منعقد ہوا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما سیکرٹری چوہدری برادران چوہدری ارشاد احمد وڑائچ آف شادیوال کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ، تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے بلند درجات کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ ، وحید مرزا ، پرویز یاسر ، ظہیر مرزا ، محمود اختر محمود ، فنانس سیکرٹری فرحان مرزا ، مرزا منیر حسین ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عامر چوہدری ، ارشد رضا ، ارشد بیگ ، سید عاصم رضا ، انور حسین بھٹی ، رانا نذیر احمد ، صہیب سرور ، شاید خان ، ندیم بٹ ، فیاض حسین بٹ ،زاہد محمود ، عبدالستار مرزا ، وقار حسین گیلانی ، سید مقدور شاہ ، تجمل منیر ، ذوالفقار احمد شانی ، منصور بٹ ، ملک شفقت علی ، یاسر احمد وریاء ، شامی کٹھانہ ، طارق نذیر پاشا سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پریس کے ممبر محمد ارشد رضا 3ہفتوں کے کامیاب دورہ یورپ کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے

گجرات گجرات پریس کے ممبر محمد ارشد رضا 3ہفتوں کے کامیاب دورہ یورپ کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ، اسلام آباد اےئرپورٹ پر دوست احباب نے ان کا شاندار استقبال کیا ، محمد ارشد رضا نے ناروے ، ڈنمارک ، سویڈن ، اسپین ، اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک کا دورہ کیا ، اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کیں ، پاکستانی کمیونٹی کے راہنماؤں نے ارشد رضا کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متاثرین سیلاب کی امداد کرنا ہم سب کا قومی اور مذہبی فریضہ ہے :چوہدری اجمل علی خاور

گجرات  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور قانون دان چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ نے کہا ہے متاثرین سیلاب کی امداد کرنا ہم سب کا قومی اور مذہبی فریضہ ہے تمام خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے متاثرین سیلاب کی بھرپور امداد کی جائے ، انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے جس طرح کروڑوں لوگ بے گھر ہونے میں اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، اب جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے سیلاب متاثرین کی مدد شروع کی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں دیر آئے درست آئے ، چوہدری اجمل علی خاور نے مزید کہا کہ انشاء اللہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا ، اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھی کررہی ہے اور ان کے علاقوں میں خورو نوش کی اشیاء اور ادویات پہنچا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی ، الخدمت فاؤنڈیشن لالہ موسیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے ورکرز والینٹرز کے اعزاز میں برکت پارک لالہ موسیٰ میں سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی

گجرات جماعت اسلامی ، الخدمت فاؤنڈیشن لالہ موسیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے ورکرز والینٹرز کے اعزاز میں برکت پارک لالہ موسیٰ میں سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی ، جس کے مہمان خصوصی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس تھے ، اس موقعہ پر امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ، جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے ضلع گجرات کے باسیوں کی طرف سے دل کھول کر عطیات دینے اور الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہااب تک دو کروڑ اٹھ لاکھ کے عطیات سامان خوردونوش ، ادویات ، الخدمت نے متاثرہ علاقوں میں بھیجا ہے ، 27ٹرکوں پر مشتمل راشن بھی وہاں تقسیم ہوا ہے ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب محمد احسان اللہ بٹ نے کہا کشمیر کا زلزلہ ہو یا حالیہ سیلاب قوم ہمیشہ سرخرو ہوئی ہے اور حکمران حسب سابق کی طرح ناکام ہوئے ہیں ، حافظ محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے بے لوث ورکرز اور دیگر جماعتوں کے مخلص کارکنوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں خصوصاً محمدی ویلفےئر سوسائٹی کا جنہوں نے آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے بھائی بہنوں کا ساتھ دیا ہے ، حافظ محمد ادریس نے کہا کہ 600گھرانوں کی از سر نو تعمیر الخدمت فاؤنڈیشن کا قابل تحسین کام ہے ، انہوں نے کہا ساری دنیا کے لوگوں نے الخدمت اور جماعت کے کام کو دیکھا ہے ، اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، انجانے لوگ آ کر ہمارے دفاتر میں لاکھوں روپے دے جاتے ہیں ، حافظ محمد ادریس نے کہا ریلیف اور بحالی کے عمل میں سیلاب سے متاثرہ افراد حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ، دیکھنا ان کی آنکھیں راہ تکتے تکتے پتھر ا نہ جائیں ، مسلمان مسلمان کابھائی ہے ، وہ آزمائش میں اسے تنہا نہیں چھوڑتا ، انہوں نے کہا عوام اگر اپنی قیادت کا انتخاب کرتے وقت امین اور دیانت دار لوگوں کا انتخاب کریں تو یہ بے اعتمادی جو بیرونی دنیا نے ہماری حکومتوں پر کی ہے ختم ہو سکتی ہے ، ہمارے مسائل کا حل دیانت دار مخلص اور جرات مند قیادت ہی کر سکتی ہے ، حافظ محمد ادریس نے کہا ضلع گجرات میں کام کرنے والے ہمارے ساتھی ہیرے ہیں ہر مشکل مرحلہ پر اور ہر آزمائش میں ثابت قدم رہے ہیں ، اور قوم کی ہر تکلیف میں کمر سمت باندھ کر استقامت سے ڈٹے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے تمام جماعتوں کے مخلص درد دل رکھنے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے اس مہم کے اندر کام کیا ابھی یہ کام ختم نہیں ہوا بلکہ مسلسل جاری ہے ، اس موقعہ پر اسٹیج پر چوہدری محمد انور وڑائچ ، چوہدری عرفان احمد صفی ، اکرم الدین قریشی و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی ملت پر آنے والے ناگہانی سیلاب وہ لوگ بھی آزمائش کا شکار ہیں جن کا سب کچھ سیلابی ریلے بہا لے گئے اور ایک ہم پر بھی آج آزمائش ہے:حافظ محمد ادریس

گجرات جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستانی ملت پر آنے والے ناگہانی سیلاب وہ لوگ بھی آزمائش کا شکار ہیں جن کا سب کچھ سیلابی ریلے بہا لے

 

گئے اور ایک ہم پر بھی آج آزمائش ہے کہ ہم جو محفوظ علاقوں میں رہنے والے ہیں انہوں نے اپنے آزمائش کا شکار بھائیوں امداد اور بحالی کے لئے کیا کردار ادا کیا ہے۔ وہ گزشتہ روز جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے زیراہتمام سیلاب زدہ بھائیون کی ریلیف کے لئے رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کے اعزاز مین دی گئی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہالالہ موسیٰ جماعت اسلامی کے کارکنان، محمدی ویلفئیر سوسائٹی،المدد اور بلکہ ان پارٹیوں کہ جن کی قیادت لوٹ مار،اور ذاتی مفاد میں لگی ہوئی ہے۔ان کے کارکنان اور ووٹرز نے بھی جس ایثار اور لگن سے سیلاب زدہ بھائیوں کی ریلیف کے لئے جو کام کیا ہے یہ اللہ کا ہم پو قرض تھا۔جو ہم نے ادا کیا۔سب ہی نے جماعت اور الخدمت پر اعتماد کیا ہے۔ہمیں کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ہم اس پر اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں ہمیں اس موقع پر عید منانے اور عید ملنے کی بجائے اللہ سے معافی مانگنا ہو گا،اپنا احتساب کرنا ہوگا۔اللہ ہی کی طرف رجوع کرنا ہوگااللہ کاشکر ادا کرتے ہین کہ پاکستان کے ہر حصے سے بلکہ امریکہ، کنیڈا اور دیگر ممالک سے بھی ڈاکٹرز کی تنظیمیں ،سکھوں کی تنظیمیں،اور ہم سے اختلاف رکھنے والے افراد بھی ہم ھی پر اعتماد کرتے ہوئے سیلا ب زدہ بھائیوں کی ریلیف اور بحالی کے لئے لاکھوں ڈالرز اور پونڈز کے عطیات دے رہے ہیں ہم جو کام بھی کر ہے ہیں اس کا اگر ہمیں اللہ سے لینا ہے۔ہم اس امت کو اپنی امت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے یہ سارا کام کرتے ہیں۔جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسان اللہ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا جماعت اسلامی پہلے دن سے ہی اس قوم کے لئے امیدون، خوشیوں اور تعمیر نو کے پیگامات لے کرآرہی ہے۔قیام پاکستان کے وقت بھی رمضان کا مبارک مہینہ تھا اور لوگ جاگیریں اور جائیدادیں تقسیم کررہے تھے جبکہ مولانا مودودی مرحوم کی ہدایت پہ جماعت اسلامی کے کارکنان اور ارکان کی آدھی تعداد مہاجرین کی بحالی کے لئے وسائل اکٹھا کررہی تھی جبکی آدھی تعداد وارڈن کیمپ میں ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف تھی۔جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ آج کی سادہ مگر پروقارتقریب دراصل سیلاب زدگان کی بحالی امداد اور ریلیف مشن پر جانے والے باہمت کارکنان کے اعزازمیں ہے۔اس دفعہ رمضان کی گھڑیوں جب کہ رب کائنات کی رحمت جوش مارتی ہے۔ایسے میں پوری پاکستانی قوم آزمائش کا شکار ہوگئی سیلابی ریلوں نے سرحد سے پنجاب اور پھر سندھ تک کے کروڑوں لوگوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ زندہ قومیں امتحانوں کے اندر عزم ،حوصلے اور ہمت سے ان کا مقابلہ کرتی ہیں۔ جب تک قیادت ان مسائل کو نہ سمجھے اورچیلنج قبول کرتے ہوئے اپنے پورے کردار کے ساتھ موجود نہ ہو تو قومون پہ آنے والی یہ آزمائشیں عذاب بن جایا کرتی ہیں۔آج ضلع گجرات کے باسیوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر ہمیشہ کی طرح اعتماد کرتے ہوئے ایثار اور انفاق جو مثالیں قائم کی ہیں ہم اس پہ ان کے مشکور ہیں۔ اورپونے دو کروڑ روپے کے نقد عطیات اور 27ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان سیلاب زدہ بھائیوں کی ریلف کے لئے بجھوانے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔عید سی ایک روز قبل جب لوگ چاند رات منانے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہوتے ہیں الخدمت اور جماعت اسلامی ضلع گجرات کے ذمہ داران نے ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ ہم گجرات کے شہریوں کی طرف سے 12کرور روپے کی لاگت سے 1200گھر سیلاب زدگان کوتحفہ دیں گیجماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا کہ دھماکوں میں گونجتے ،سیلابوں میں ڈوبتے اور سازشوں کے اندر گھرے ملک میں خوشیاں عوام کو کم ہی نصیب ہوا کرتی ہیں۔بدش قسمتی سے ہمارے حکمران کوئی ایسا کام نہیں کرتے کہ ہمارے عوام سر اٹھا کر جس پر فخر کرسکیں۔ہمیں عام کو مایوسیوں سے نکالنا ہوگا۔ امید اور تعمیر نو کی فضا پیدا کرنا ہوگی۔عید ملن پارٹی سے ڈاکٹر چودھری عرفان احمد صفی ،ثناء اللہ مجاہد،مولانا محمد یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا روڈ پل کے نیچے گندگی کے ڈھیر کو اٹھوایا جائے

گجرات سرگودھا روڈ انجمن تاجران بلاک تھری کے تاجروں کی ٹی ایم او سے گزارش کے سرگودھا روڈ پل کے نیچے گندگی کے ڈھیر کو اٹھوایا جائے اور یونین کونسل 49کے سپر وائزر کو بھی سرگودھا روڈ کی صفائی کے متعلق آگاہ کیا جایا کہ تاجروں کی دوکانوں کے آگے صفائی کو عملی جامہ پہنائے تاکہ دوکانداروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور نالوں کی صفائی بھی کروائی جائے تاکہ روڈ پر نالے کا گندہ پانی نہ آئے اس کے علاوہ سرگودھا روڈ پل کے نیچے بھینسیں باندھنے کا بھی سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف فضاء میں بدبو پیدا ہوتی ہے بلکہ مکھی مچھر بھی بڑھ رہا آس پاس رہنے والوں کو بھی دقت کا سامنا ہے اس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت علی مرتضی چوہدری کے دادا حاجی گلاب دین کی وفات پر میجر نسیم اکبر فاروقی ،شاہانہ فاروقی اور خدیجہ عمر فاروقی نے گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا

گجرات ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت علی مرتضی چوہدری کے دادا حاجی گلاب دین کی وفات پر میجر نسیم اکبر فاروقی ،شاہانہ فاروقی اور خدیجہ عمر فاروقی نے گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر عطاء کرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا محمد یوسف حاجی عزیز حاجی یوسف ندیم سندھو،حاجی محمد پرویز ، ملک محمد اشرف ،ر فاروق اعظم ایڈووکیٹ و دیگر ممبران نے علی مرتضی چوہدری کے دادا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

گجرات سرگودھا روڈ انجمن تاجران کے صدر حاجی مشتاق حسین کھوکھر جنرل سیکرٹری مرزا محمد یوسف ،سرپرست اعلی حاجی عزیز ،سرپرست حاجی یوسف ندیم سندھو،سرپرست حاجی محمد پرویز ،چےئر مین ملک محمد اشرف ،لیگل ایڈوائزر فاروق اعظم ایڈووکیٹ و دیگر ممبران نے علی مرتضی چوہدری کے دادا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطاء کرے اور لواحقین کو صبر عطاء کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر الحاج مرزا اللہ دتہ کا 30واں سالانہ عرس مبارک 16ستمبر کومزار مبارک پر منعقد ہو رہا ہے


گجرات پیر الحاج مرزا اللہ دتہ کا 30واں سالانہ عرس مبارک مورخہ 16ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے ان کے مزار مبارک قبرستان شیخاں والا لالہ موسیٰ میں منعقد ہو رہا ہے ، سجادہ نشین ضیاء الدین عرس کی صدارت فرمائیں گے ، عرس میں پیر سید مسعود حسین شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ سید محمد شاہ ولایت دھاما شریف لالہ موسیٰ خصوصی طور پر شرکت فرما کر خطاب فرمائیں گے ، سجادہ نشین نے تمام عقیدت مندوں کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت علی مرتضی چوہدری کے دادا الحاج غلاب دین رضائے الہی سے وفات پا گئے

گجرات سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت علی مرتضی چوہدری کے دادا الحاج غلاب دین رضائے الہی سے وفات پا گئے ان کی نمازہ جنازہ دارا گلاب شاہ قبرستان میں ادا کی گئی نمازہ جنازہ میں ڈاکٹر امین گل،الیاس گجر،چوہدری نعیم اختر بیلجےئم آف غوثیہ سی این جی،فیاض بٹ،چوہدری عمران وڑائچ،راجہ شوکت،عنصر گھمن،حاجی غلام محی الدین،حاجی یوسف ،حاجی محمود گجر،چوہدری انور گجر،ڈاکٹر اقبال،حاجی مشتاق حسین کھوکھر،یونس گجر،عبدلرزاق لودھی،فیصل لودھی،حاجی صدیق،چوہدری موسے خان،علی،صوفی وحید قادری ،اعجاز قادری،اعجاز مغل،چوہدری ایوب،اشرف گجر،پولا بٹ،حاجی شفیع،رشید گجر،انور بھٹی،اکرم اسد اللہ پوری،منیر مرزا،یاسین گجر،کاشی گجر،مرزا عجاز احمد ،حاجی اعجاز رحمانی،شاکر میڈیکل سٹور، کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی ختم قل ان کی رہائشگاہ سردار ٹینٹ سروس کے سامنے کل صبع دس بجے پڑھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے حلقہ کا تعزیتی دورہ کیا

گجرات صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے حلقہ کا تعزیتی دورہ کیا ، غلمان اسلم کائرہ ، ملک محمد شریف ، ندیم نیلم ، چوہدری طاہر زمان کائرہ اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ، انہوں نے جنجوعہ سٹریٹ میں جہانزیب جنجوعہ کے بھائی امجد جنجوعہ کی وفات ، کلانوالہ میں میاں رشید احمد کے چچا اور برنالی میں چوہدری افتخار برنالی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار افسوس کیا انہوں نے مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ کی ڈی سی او دفتر میں مختلف محکموں کے سربراہوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ

گجرات صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ کی ڈی سی او دفتر میں مختلف محکموں کے سربراہوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ ،ترقیاتی منصوبوں اور مختلف امور زیر غور آئے ، میٹنگ میں DCOگجرات چوہدری ذوالفقار علی ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راجہ شہزاد اصغر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد ، EDOفنانس چوہدری محمد اصغر ، EDOایجوکیشن حاجی مشتاق حسین بھٹی ، DOHڈاکٹر اظہر محمود چوہدری ، DOبلڈنگز ملک محمد اسلم اور دیگر افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں حلقہ پی پی 112کے مختلف منصوبہ جات جن میں سیوریج سکیم ، ٹراما سنٹر ، اپ گریڈیشن ، سول ہسپتال ، میٹرنٹی ہسپتال ، کمیونٹی اپ لفٹ پراجیکٹ اور دیگر اسکیمیں شامل ہیں ، زیر بحث لا کر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ جلد از جلد کام مکمل کر کے عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
حافظ محمد ادریس سابق نائب ناظم ضلع گجرات سید نور الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی سید محسن علی شاہ بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے کلیوال سیداں گئے

گجرات جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس سابق ایم این اے سید منظور حسین شاہ اور سابق نائب ناظم ضلع گجرات سید نور الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی سید محسن علی شاہ بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے کلیوال سیداں گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے بھائی سید ناصر عباس شاہ سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے کہا کہ سید محسن علی شاہ بخاری کا قتل بڑا سانحہ ہے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس فی الفور گرفتار کرے ، حافظ ادریس نے کہا ہم سادات خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، خداوند کریم سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم ، سید فیاض شبیر بخاری ، امیر جماعت اسلامی کھاریاں چوہدری عمران انور ، صدر الخدمت کھاریاں ، حاجی غضنفر ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری بہادر خاں تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ شہر کے معروف معالج اور نثار ہسپتال لالہ موسیٰ کے ایم ایس ڈاکٹر نثار احمد ملک کے بڑے بھائی ملک محمد یوسف اعوان گزشتہ روز انگلینڈ میں حرکت قلب بند جانے کے باعث انتقال کر گئے

گجرات  لالہ موسیٰ شہر کے معروف معالج اور نثار ہسپتال لالہ موسیٰ کے ایم ایس ڈاکٹر نثار احمد ملک کے بڑے بھائی ملک محمد یوسف اعوان گزشتہ روز انگلینڈ میں حرکت قلب بند جانے کے باعث انتقال کر گئے ، مرحوم ملک محمد یوسف اعوان کی نماز جنازہ آج مورخہ 15ستمبر بروز بدھ ان کے آبائی گاؤں ملکہ تحصیل کھاریاں میں سہ پہر چار بجے ادا کی جائے گی ، مرحوم ملک محمد یوسف اعوان کے بارے میں

بتایا گیا ہے کہ وہ بغرض علاج انگلینڈ گئے ہوئے تھے ، جہاں انہیں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ، مرحوم ملک محمد یوسف کے جسد خاکی کو آج انگلینڈ سے پاکستان لایا جائے گا اور بعد ازاں سہ پہر چار بجے ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی راہنماؤں اور ڈاکٹرز صاحبان کی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد اکرم مرحوم (کتابوں والے) کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل جامع مسجد تھڑے والی میں پڑھا گیا

گجرات لالہ موسیٰ کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد اکرم مرحوم (کتابوں والے) کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل جامع مسجد تھڑے والی میں پڑھا گیا ، جس میں مرحوم کے لیے قل خوانی ، قرآن خوانی ، نعت خوانی کے بعد علماء کرام نے موت و حیات کے فلسفہ پر روشنی ڈالی قاری احمد رضا امام مسجد غلہ منڈی نے ایمان افروز خطاب کیا ، ختم قل میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں سابق سٹی ناظم چوہدری عرفان احمد صفی ، حاجی اختر برنالہ ، شیخ محمدشفیق ، ملک اصغر طارق ، عبادت علی ، شفاقت علی ، ملک محمد طارق ، ملک الطاف حسین ، بابو سخاوت علی ، خواجہ شبیر ، حاجی باقر حسین ڈار نعیم خان ، ملک توفیق سیالوی ، سجاد حیدر بھٹی ، ملک محمد شکور ، سید ضیاء علی شاہ ،خان آفتاب خان ، ڈاکٹر یونس ، فہیم کمانڈر عبدالرحمن ، ملک محمد اشرف ، شیخ عمران شامی ، ملک محمد افضل ، ملک اورنگزیب ، ملک طارق انقلابی ، شیخ محمد ےٰسین ، ملک نوید ، ملک اکبر ، خلیل انصاری ، عبدالعزیز سیٹھی ، ڈاکٹر امجد اور دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کا کام ووٹوں کے لیے نہیں کر رہے ہمارا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے :حافظ محمد ادریس

گجرات جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کا کام ووٹوں کے لیے نہیں کر رہے ہمارا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے ، یہی وجہ ہے کہ حکمران جماعت اور ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے سیلاب متاثرین کے لیے جاری کام سے متاثر ہو کر اس پر اعتماد کرتے ہوئے امدادی سامان ہمیں یاد ہے ، تا کہ مستحق افراد میں بروقت امداد پہنچ سکے ، جماعت اسلامی پونے 3کروڑ روپے کا سامان سیلاب زدگان میں تقسیم کر چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، حافظ محمد ادریس نے کہا کہ یہ وقت عید ملنے کا نہیں بلکہ اپنے احتساب کا ہے ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کر کے دنیا و آخرت بہتر بنا سکتے ہیں ، ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہو کر الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پر امداد و نقدی رقوم جمع کروائے ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جب بھی انتخابات ہوئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کوملنے والے ووٹ ایک مقدس امانت کے طور پر ہمارے پاس موجود ہیں ، اور ان کی حفاظت کرنا بھی ہم جانتے ہیں ، جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پر قوم نے جو اعتماد کیا وہی ہمارا سرمایہ ہے تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم اور امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا زندہ قومیں آزمائش اور مصیبت کی اس گھڑی میں متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرتی ہیں ، پاکستانی قوم میں خدمت کا جذبہ موجود ہے اور حالیہ سیلاب کے بعد حالات کا پوری قوم ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمرانون نے سیلاب متاثرین کے لئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے ، الخدمت فاؤنڈیشن نے 2کروڑ روپے کا امدادی سامان 27ٹرکوں میں روانہ کیا ، ہم سیلاب متاثرین کی بحالی اور مکانوں کی تعمیر کے لئے منصوبہ تشکیل دیا ہے ، 6کروڑ کی لاگت سے 600گھر تعمیر کیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی

گجرات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی ، 6ماہ کا بچہ عبداللہ جو فرنٹ سیٹ پر اپنی کزنوں کے پاس موجود تھا وہ بھی جاں بحق ، جبکہ اسکا والد محمد عباس عزیز بھٹی ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا ہے ، میاں جی ریسٹورنٹ کے باہر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار ہائی ایس اور آئل ٹینکر کی ٹکر میں فرنٹ سیٹ پر موجود چاروں افراد جاں بحق ، جن میں ہائی ایس کا ڈرائیور راولپنڈی کا رہائشی یاسر ، جوکالیاں کی رہائشی دو بہنیں لبنیٰ اور منیبہ دختر محمد ولایت اور انکے چچا محمد عباس کا 6ماہ کا بیٹا عبداللہ شامل ہیں ،جنکی نعشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کا باقی خاندان بھی عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں شدید زخمی حالت میں موجود ہہیں ، جن میں عبداللہ کی والدہ اور تین بہن بھائیوں سمیت دیگر شامل ہیں ، 16شدید زخمیوں کو گجرات کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت ورڈز میں رکھا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چرچ آف سکاٹ لینڈ کی ملکیتی اراضی کی خرید و فروخت و لینڈ غیر قانونی ہے :ڈاکٹر پیٹر ڈیوڈ اٹارنی

جلالپور جٹاں  چرچ آف سکاٹ لینڈ کی ملکیتی اراضی کی خرید و فروخت و لینڈ غیر قانونی ہے ، اگر اس میں کوئی بھی ملوث ہوا تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر پیٹر ڈیوڈ اٹارنی چرچ آف سکاٹ لینڈ پراپرٹی آف پاکستان اور مسٹر فیڈی سری ڈاؤن ایشین سیکرٹری چرچ آف سکاٹ لینڈ نے جلالپور جٹاں میں مسیح برادری کے سرکردہ افراد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈریکٹر شلوخ مشین ہسپتال ڈاکٹر انور رحمت بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے چرچ کی ملکیتی اراضی و جائیداد کا تفصیلی دور کیا اور معلومات حاصل کیں ان کا کہنا ہے کہ چرچ کی اراضی کوئی بھی شخص نہ تو فروخت کر سکتا ہے ، نہ ہی لیز پر دینے کا مجاز ہے اگر اس میں کوئی بھی ملوث ہوا تو اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کار سواروں پر موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جلالپور جٹاں کار سواروں پر موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کے مطابق تھانہ دولت نگر کے موضع اگووال گندرہ کے رہائشی فلک شیر ولد قدر داد اپنے ساتھی امتیاز ولد حاکم نمبردار کار پر سوار ہو کر اپنے گاؤں کی طرف آ رہا تھا کہ بھلسر موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود فرار ہو گئے ، پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قانونی کاروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ، مقتول فلک شیر ضلعی زکوۃ آفس گجرات میں ملازمت کرتا ہے ، ذمہ دار حلقوں کے مطابق مقتول پارٹی کا اپنے ہی گاؤں کے ایک مذہبی گروپ سے کشیدگی چل رہی تھی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیسٹرو سے متاثر محنت کش کی کمسن بیٹی دم توڑ گئی

جلالپور جٹاں  گیسٹرو سے متاثر محنت کش کی کمسن بیٹی دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق جلالپور جٹاں کے نواحی گاؤں بھاگووال خورد میں گیسٹرو کی وبائی مرض میں مبتلا ایک بچی چل بسی ، محنت کش برکت علی کی کمسن بچی ایک دن اس مرض میں مبتلا ہوئی اور دوسرے دن زندگی کی بازی ہار گئی ، اسی گاؤں کے درجنوں مرد و خواتین اس مرض میں مبتلا ہو کر مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں لیکن ابھی تک محکمہ صحت یا ضلعی انتظامیہ نے اس مرض پر قابو پانے اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین بلدیہ ڈنگہ ممتاز مسلم لیگی راہنما میاں امجدمحمود سے ہالینڈ کے دورے دوران مسلم لیگ (ن)ایمسٹر ڈیم کے صدر چوہدری ماسٹر مہندی خاں نے دوسرے اراکین کے ہمراہ ملاقات کی

ڈنگہ چیئرمین بلدیہ ڈنگہ ممتاز مسلم لیگی راہنما میاں امجدمحمود سے ہالینڈ کے دورے دوران مسلم لیگ (ن)ایمسٹر ڈیم کے صدر چوہدری ماسٹر مہندی خاں نے دوسرے اراکین کے ہمراہ ملاقات کی ۔دوران ملاقات ڈنگہ اور گردنواح یک مسائل زیر بحث آ ئے دوران ملاقات ماسٹر مہندی خان نے مسلم لیگ (ن) ایمسٹر ڈیم کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں کی خبریں
ملک یسٰین لہڑی صدر ورکر ویلفےئر فیڈریشن یوٹیلٹی کارپوریشن گجرات ریجن کے تایا ملک سمند ر خاں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

کھاریاں  ملک یسٰین لہڑی صدر ورکر ویلفےئر فیڈریشن یوٹیلٹی کارپوریشن گجرات ریجن کے تایا ملک سمند ر خاں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ ، ختم قل میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ، نمایاں طور پر ضلعی راہنما مسلم لیگ ن گجرات چوہدری عابد رضا کوٹلہ ، ایم پی اے عرفا الدین ، ایم پی اے چوہدری ارشد ، سابق ایم این اے رحمن نصیر مرالہ ، سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر ، سابق ناظم ملک امجد بھگوال ، سابق ناظم راجہ شاہد محمود ٹھوٹھہ رائے بہادر ، سابق ڈسٹرکٹ ممبر چوہدری مختار ڈھل ، چوہدری شبیر داد و برسالہ راہنما پیپلز پارٹی راجہ اللہ دتہ سابق چےئرمین ، ملک مظہر اعوان پنجوڑیاں راہنما مسلم لیگ ن تحصیل کھاریاں ، چوہدری آصف رضا کوٹلہ ، چوہدری شمیم انور ، ملک اشفاق ڈوگہ سابق نائب ناظم ، ملک بشارت اعوان سابق کونسلر ،چوہدری محمد علی اور دیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دبئی کی نوجوان سماجی شخصیت کفیل احمد بھٹی پنجوڑیاں نے گزشتہ روز دبئی میں دوست احباب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی

کھاریاں دبئی کی نوجوان سماجی شخصیت کفیل احمد بھٹی پنجوڑیاں نے گزشتہ روز دبئی میں دوست احباب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی ، جس میں راہنما تنویر بھٹی ، وسیم لاہوریا ، شہزاد الیاس بٹ ، ہارون بھٹی ، چاچا بشارت اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی اور وفاقی حکومتیں تاحال ہمارے لئے کچھ نہیں کر سکیں ، ہم سیلاب سے تباہ و برباد ہو چکے ہیں :سیلاب متاثرین

کھاریاں صوبائی اور وفاقی حکومتیں تاحال ہمارے لئے کچھ نہیں کر سکیں ، ہم سیلاب سے تباہ و برباد ہو چکے ہیں ، گھر سیلاب میں بمعہ سامان بہہ گئے ہیں ، مویشی بی پانی کی نزر ہو چکے ہیں ، ہم بے یارو مدد ہو گئے ہیں ، حکومت نے فی خاندان گھر کی تعمیر کیلئے مبلغ 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا ، آج عید کو گزرے بھی 4روز گزر چکے ہیں ، مگر تاحال اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ، رجسٹریشن تک نہیں کی گئی ان خیالات کا اظہار سیلاب سے متاثرہ صوبہ پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کی یونین کونسل ترناب اور آگرا کے متاثرین نے گزشتہ روز کھاریاں کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا یہ صحافی متاثرین کو امداد دینے کیلئے

علاقہ کے دورہ پر تھے ، اس موقع پر یوسی ترناب کے نائب صدر فرید اللہ خان اور یوسی آگرا کے ناظم سلیم شاہ اور دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ، متاثرین نے کھلے الفاظ میں اظہار خیال کیااور کہا کہ حکومتوں کی کارکردگی صفر ہے ، سیاسی لیڈروں میں سے صرف نواز شریف نے یہاں کا دورہ کیا ہے ، یہاں کی صوبائی حکومت کا کوئی بھی ذمہ دار ہمارے پاس نہیں آیا اور نہ ہی ہمارے حالات سے آگاہی حاصل کی ، سب امدادی کیمپوں میں جاتے ہیں ، دیہاتوں کے لوگوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ، این جی اوز اور میڈیا کے لوگ ہماری مدد کر رہے ہیں ، ہمیں دریائے سوات اور دریائے کابل کے پانی نے تباہ و برباد کیا ہے ، ہمیں گھر بنانے کیلئے رقم درکار ہے ، وہ حکومت فراہم کرے میڈیکل اور خوراک پہلے ہی این جی اوز والے دے رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
TMAکھاریاں کے مختلف ٹھیکہ جات کے ٹینڈر چوتھی مرتبہ بغیر وجہ بتائے کینسل کر دئیے گئے

کھاریاں  ’’اسیں اپنی مرضی دے آپ مالک آں‘‘کھاریاں کے مختلف ٹھیکہ جات کے ٹینڈر چوتھی مرتبہ بغیر وجہ بتائے کینسل کر دئیے گئے ، گزشتہ روز مورخہ 14ستمبر کو ٹینڈر کھلنے تھے جو کہ دفتری اوقات میں نہ کھل سکے ، 14ٹھیکیداروں کے دستخطوں پر مشتمل ایک درخواست TMOکھاریاں،DDORایڈمنسٹرکھاریاں کے نام دی گئی جس میں تحریر تھا کہ مورخہ 14ستمبر کو ٹینڈر کھلنے تھے مگر دفتری اوقات کے اندر نہیں کھولے گئے ، اور نہ ہی وجہ بتائی گئی ، نوٹس بھی نہیں لگایا گیا ، جس کے بعد 5بجے کے بعد ہاتھ سے تحریر شدہ نوٹس لگا کر چوتھی مرتبہ ٹینڈر کینسل کئے گئے ،ٹھیکیداروں کا سخت احتجاج ٹھیکیداروں نے کہا ہے کہ چوتھی مرتبہ ٹینڈر کینسل کر کے سرکاری خزانے کو مسلسل نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، بار بار اشتہار اخبار کی مد میں خزانہ لٹایا جا رہا ہے ، احتجاجی درخواست دینے والے 14ٹھیکیداروں میں سید سجاد حیدر بخاری ، راجہ علی برادراز ، شہزاد ، زبیر اسلم ،قیصر فاروق ، محمد فیاض جٹ ، نیو سچل بلڈرز ، محمد عظیم ، جاوید اقبال ، سجاد کنسٹرکشن ، افضل ٹھیکیدار ، ایم ایس عابد کنسٹرکشن ، محمد انور بلڈرزاور دیگر شامل ہیں ، چوتھی مرتبہ ٹینڈر کینسل ہونے کے بعد اب پانچواں اشتہار اخبار میں شائع ہو گا ، جس سے سرکاری خزانے کو پانچواں جھٹکا لگے گا اس سلسلہ میں جب TMOسے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل فون بند تھا جس سے موقف لینے میں ناکامی ہوئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کے وسیع اورمنظم کام سے متاثر ہو کر تحریک پر شیخ آصف اور ان کے ساتھی ویلج ایڈ لالہ موسیٰ سے ایک ٹرک راشن راجن پور روانہ پہنچ گئے

کھاریاں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کے وسیع اورمنظم کام سے متاثر ہو کر تحریک پر شیخ آصف اور ان کے ساتھی ویلج ایڈ لالہ موسیٰ سے ایک ٹرک راشن راجن پور روانہ پہنچ گئے۔ الخدمت کے ضلعی ترجمان کے مطابق یہ سامان 500خاندانوں کے لئے ایک ماہ کاراشن پر مشتمل ہے اس قافلے کی قیادت شیخ محمد آصف کررہے ہیں جبکہ قافلے میں حافظ خضر حیات، یاسر محمود،میاں سلمان عارف، مبشر حسین،عاشق حسین، محمد سلیم،عاقب جاوید اور دیگر شامل ہیں ایک ماہ کے لئے پانچ سو خاندانوں کے لئے یہ راشن الخدمت فاؤنڈیشن راجن پور کے مقامی نیٹ ورک کے ذریعے راجن پور کے علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔یہ راشن ویلج ایڈ لالہ موسیٰ کے مقامی دکانداروں نے باہمی تعاون سے جمع کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اور تنظیمیں اور افرادبھی الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور دیگر راشن تقسیم کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر،تیزرفتارکارسامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکراگئی

سرائے عالمگیرسرائے عالمگیر،تیزرفتارکارسامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکراگئی ،ایک ہلاک تین شدیدزخمی،تفصیل نواحی گاؤں سعادت پورکے رہائشی محمدفیاض اپنی بھابھی ثوبیہ،اوربھانجوں تین سالہ صائم اورایک سالہ صیام کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارشہرسے گاؤں کو جارہے تھے کہ ہیڈجگو کے قریب موڑپرسامنے سے آنے والی تیزرفتارکارنمبریLWC/6012سے ٹکراگئے،حادثہ کے نتیجے میں تین سالہ صائم موقع پرہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ فیاض،صیام،اورثوبیہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں ریسکو1122کے عملہ نے ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس تھانہ صدرنے حادثہ کی اطلاع ملنے پرموقع پرجاکرحسب ضابطہ کاروائی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیرکے رہائشی کو اغواء کے بعدقتل کردیاگیا

سرائے عالمگیرآزادکشمیرکے رہائشی کو اغواء کے بعدقتل کردیاگیا،ایک ملزم گرفتار،مغوی کی نعش سرائے عالمگیرشہرکے نواح سے برآمدکرلی گئی،تفصیل پولیس تھانہ علی بیگ آزادکشمیرکے مطابق یہ کہ مورخہ سات ستمبرکو لاپتا ہونے والے ڈرائیورشہزاداحمدولد نذرحسین سکنہ گورانکہ آزادکشمیرکے اغواء کا مقدمہ ملزمان سمیع اللہ،حبیب اللہ پسران محمداسلم ،فرزانہ سکنہ بجلی گھرسرائے عالمگیر کے خلاف تھانہ علی بیگ میں درج ہوا،ایس ایچ او نصیراحمدپولیس تھانہ علی بیگ نے ایک ملزم سمیع اللہ سکنہ بجلی گھرسرائے عالمگیرکو گرفتارکرلیا،دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پرپولیس تھانہ علی بیگ نے سرائے عالمگیر کے محلہ فاروق ٹاؤن کی نواحی کھیتوں میں دبائی گئی مقتول شہزادکی نعش کو برآمدکرلیا،اورمزیدتحقیقات شروع کردیں،یادرہے کہ ملزمان نے شہزاداحمدکو اغواء کے بعدقتل کرکے نعش کو کھیتوں میں دبادیا تھا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پتنگ بازی کرتے ہوئے چوتھی جماعت کاطالبعلم چھت سے گرکرہلاک ہوگیا

سرائے عالمگیرپتنگ بازی کرتے ہوئے چوتھی جماعت کاطالبعلم چھت سے گرکرہلاک ہوگیا،تفصیل نواحی گاؤں کوٹیاں کا رہائشی چوتھی جماعت کا طالبعلم اسد اپنے گھرکی چھت پرپتنگ بازی کررہا تھا کہ اچانک چھت سے نیچے آگرا،جس کے نتیجے میں اسدشدیدزخمی ہوگیا،جسے طبی امدادکے لیے ہسپتال لے جایا گیا،مگرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،یادرہے کہ حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پرپابندی عائد کررکھی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقوں میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی

سرائے عالمگیرتحصیل سرائے عالمگیر کے علاقوں میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی،تفصیل سیلاب زدہ علاقوں سمیت تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقوں میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی اس وبا سے ہرتیسرا فردمتاثر ہے،متاثرہونے والوں میں بچے،بوڑھے،مردوخواتین شامل ہیں،اس سلسلہ میں ڈاکٹر علی حسین نے بتایا کہ آشوب چشم ایک موسمی وبا کاہے جوہرسال مون سون میں پھیلتی ہے،انہوں نے کہا کہ آشوب چشم سے متاثرہ علاقوں کو چاہیے کہ وہ ٹھنڈے اورصاف پانی یا عرق گلاب سے آنکھیں دھونے کا عمل بارباردھرائیں ،کیونکہ ٹھنڈک سے آشوب چشم کا وائرس کمزورپڑجاتا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ -114راجہ نعیم نوازآف پوران نے سالار قافلہ چوہدری عابدرضا آف کوٹلہ کے اعزازمیں ڈیرہ راجہ محمدنواز سابق ممبرضلع کونسل جی ٹی روڈکریالہ پرشاندارعشائیہ دیا

سرائے عالمگیرسابق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ -114راجہ نعیم نوازآف پوران نے سالار قافلہ چوہدری عابدرضا آف کوٹلہ کے اعزازمیں ڈیرہ راجہ محمدنواز سابق ممبرضلع کونسل جی ٹی روڈکریالہ پرشاندارعشائیہ دیا،عشائیہ میں سابق ناظم یونین کونسل چڑیاولہ لالہ محمدافضل،ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت راجہ محمدشفیق بھولا آف کریالہ،سابق ناظم یونین کونسل کھوہارراجہ ندیم نواز آف پوران،راجہ نعیم نواز سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اورمعززین نے شرکت کی،اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سالارقافلہ چوہدری عابدرضا آف کوٹلہ نے کہا کہ سیلاب پرسیاست چمکانے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے،متاثرین سیلاب کی مددکے لیے پوری قوم اس وقت متحدہوکردن رات ایک کیے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی آفات کی شکل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہونے والے سیلاب زدگان کی امدادکرنا ہرمسلمان کا اولین فرض ہے،انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات ناکافی ہیں،چوہدری عابدرضا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن اوررواداری کے فروغ اورغریب عوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے،گروہ بندیوں اورذاتی مفادسے بالاتر ہوکرعلاقہ کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے مثبت فیصلے کیے،اورہرشعبہ میں ترقیاتی منصوبہ جات شروع کرواکرعلاقہ کے عوام کو انکی دہلیز پرسہولتوں کی فراہمی کے وعدوں کوپوراکرکے دکھایا اورانشاء اللہ آئندہ بھی جاگیردارانہ اورمتعصبانہ نظریات رکھنے والوں کی نفی کرتے ہوئے علاقہ کے عوام کی بہتری کے لیے اہم اقدامات جاری رکھیں گے،اورعوامی حقوق کا استحصال کرنے والوں سے کسی بھی موقع پرمفاہمت نہ ہوگی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڑائی کا زخمی ظاہرخان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

سرائے عالمگیرلڑائی کا زخمی ظاہرخان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،تفصیل گزشتہ روز کچہری روڈکے رہائشی ظاہرخان،ایوب خان،غلام علی،غلام نبی نہرکنارے بیٹھے باتیں کررہے تھے،کہ ملزمان اسکول خان،جمعہ خان،غیرت خان،پاندے خان نے آہنی راڈز وغیرہ سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایوب خان وغیرہ شدیدزخمی ہوگئے جبکہ شدیدزخمی ظاہرخان قوما میں چلا گیا،جسے کمپلیکس ہسپتال اسلام آبادمنتقل کردیا گیا،جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت ہی پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے:محمد الیاس

سرائے عالمگیرسابق امیدوارصوبائی اسمبلی محمدالیاس نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے،اورجمہوری قوتوں کو مل کر 1973کے آئین کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام بنا دینی چاہیے،انسانیت کی سب سے بڑی اورمقدس خدمت یہ ہے کہ افکارواخلاق اوراعمال کی اصلاح کی جائے،ہرقسم کے اچھے اخلاق ،درگزر،عزم واستقلال،ایثاروقربانی،خدمت خلق وغیرہ کے اصول وضع کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ تمام دنیا میں انکی عملی تعلیم کو رواج دیا جائے ،تاکہ انسانی کردارواقدارکی تعمیرہو،اس مقصد کو وعظ ونصیحت اورتعلیم کے لیے کتابوں کی تصنیف انتہائی ضروری ہے،محمدالیاس چوہدری نے موجودہ سیلابی بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی وامدادکے لیے وسائل سے بڑھ کرجذبہ حب الوطنی کی ضرورت ہے،انسانی خدمت کرنے والے مخیرحضرات کی کاوشیں لائق صدتحسین ہیں،اورسیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں اورقائدین میاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ایک وفد سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کا سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے

منڈی بہاؤالدین برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ایک وفد سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کا سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے اور یہ سامان سیلاب متاثرین کو بھجوا دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع منڈی بہاؤالدین میں مختلف ٹریفک حادثات میں 1خاتون سمیت 8افراد شدید زخمی ہو گئے

منڈی بہاؤالدین  ضلع منڈی بہاؤالدین میں مختلف ٹریفک حادثات میں 1خاتون سمیت 8افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے



















اہم بیرونی روابط