میں چھم چھم نچ دی پھراں !! شفقت علی رضا

انسان جب تک زندہ رہتا ہے وہ اپنی زندگی میں بود و باش اور رہن سہن کے لئے اپنی کامیابی اور ترقی کے لئے اپنے لئے اپنے دوست احباب کے لئے اور سنہرے خوابوں کو حقیقت کا عملی جامہ پہنتے دیکھنے کے لئے دعائیں مانگتا ہے کبھی وہ دعائیں پوری اور کبھی پوری نہیں ہوتیں ہاں ایسا ہے کہ کچھ دعائیں ایسی ہوتی ہیں جو پوری تو ہو جاتی ہیں مگر ان کا نتیجہ جیسا دعا مانگنے والے نے سوچا ہوتا ہے ویسا نہیں نکلتا مثال کے طور پر آدمی پرائز بانڈز خریدتا لیکن قرعہ اندازی والے دن اس کا انعام نہ نکلتا اس کے باوجود وہ پرائز بانڈ لینا کبھی نہ بھولتا اور ہر قرعہ اندازی میں شمولیت اپنا فرض سمجھتا ،کسی دوست نے اس شخص کو مشورہ دیا کہ اس بار جو دس ہزار والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہو رہی ہے اس کا پہلا انعام دو کروڑ روپے ہے اگر تم چاہتے ہو کہ پہلا انعام تمہارا نکلے ، اس کے لئے تمہیں فلاں بابا جی کے دربار پر جانا پڑے گا اور جس صبح قرعہ اندازی ہوگی اس رات تمہیں دربار کی سیڑھیوں میں بیٹھ کر پہلے انعام کے لئے دعا کرنی ہوگی سنا ہے کہ اگر ساری رات وہاں دعا کی جائے تو پوری ہو جاتی ہے

اب وہ شخص دس ہزار والا پرائز بانڈ لے کر دربار کی سیڑھیوں میں جا بیٹھا اور تمام رات یہی دعا مانگتا رہا ،، بابا میر ا بانڈ کڈھا دے ،، بابا میرا بانڈ کڈھا دے ،، سحر کے وقت اس نے اپنی جیب میں ہاتھ مارا تو اس کا بانڈ کوئی جیب تراش نکال کر لے جا چکا تھا وہ شخص پریشان ہوا اور دربار والے بابا جی سے یوں مخاطب ہوا ، بابا جی تُسیں دعا سن لئی اے پر سمجھی نئیں جے ،،، میں نے اس طرح بانڈ نکلوانے کے بارے میں دعا نہیں کی تھی ،،، ایسی ایک مثال کچھ یوں بھی ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میری ماں مجھے ہمیشہ دعا دیتی تھی کہ جا بیٹا تمہارے آگے پیچھے ، کاریں ، ہوں گی ان کی دعا قبول تو ہوئی لیکن اس طرح کہ میں ایک کار سٹینڈ پر ملازم ہوں اور کاروں کو ٹوکن لگاتا ہوں کاریں میرے آگے پیچھے پھرتی ہیں ،، اس سے تو بہتر ہے کہ دعا قبول نہ ہو کیونکہ اگر قبول ہو تو کم از کم اس طرح کہ اس دعا کا نتیجہ ویسا ہی نکلے جو آپ کی توقعات پر پورا اترتا ہو ،، سپانش زبان میں ایک لفظ ہے ، کاسا ، جس کے سپیلنگ کچھ یوں ہیں ، CASA ِ اس کا اردو میں مطلب ہے ، گھر ، ویسے کاسا ، کشکول کو بھی کہتے ہیں ، سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا درد رکھنے والے ایک فرشتہ نما انسان نے سپین کے صوبہ کتلونیا کی صوبائی گورنمنٹ سے پاکستانی کمیونٹی کی کلچرل اور اسلامی تقریبات کے انعقاد کے لئے ، کاسا پاکستان ، کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم پاکستانی جنہیں ووٹ کا حق ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ کی پارٹی غیر ملکیوں کے لئے اچھے جذبات نہیں رکھتی اس کے باوجود الیکشن میں ووٹ آپ کو دیں گے

اور صوبہ بھر میں آپ کی جیت کے لئے دن رات ایک کردیں گے آپ کے لئے ووٹ مانگیں گے تقریبات کروائیں گے تو ان تقریبات میں آپ کی پارٹی کے نمائندے مہمان خصوصی ہوں گے ،، اس کے بدلے میں ہمارا ایک خواب ہے کہ آپ ہمیں ، کاسا پاکستان ، کے نام سے ایک بلڈنگ دے دیں جس کی چار دیواری میں ہم اپنی تقریبات منعقد کر سکیں ،، اس خواب کو دیکھنے والا ہمارا بڑا قریبی دوست ہے وہ بیچارہ ہر تقریب میں ہر پریس کانفرنس میں اور ہر اس جگہ جہاں پاکستانی اکٹھے ہوتے دعا کرتا کہ اللہ ہمیں اس گورنمنٹ کے ذریعے ، کاسا پاکستان ، سے نواز دے اس کی دعا بھی قبول ہوئی ، کاسا پاکستان ، تو نہ مل سکا لیکن اس دوست نے اپنے لئے ایک بہت ہی خوبصورت ، کاسا ، انگلینڈ میں حاصل کر لیا ، سنا ہے اب اس کے اوپر ، کاسا پاکستان ، لکھ کر گزارا کر لیا جائے گا ،،، سپین کے صوبہ کتلونیا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے سب نے موجودہ صوبائی حکومت کی جیت کے لئے تقاریر کیں تقریبات کا اہتمام کیا لیکن فی الحال ابھی تک اس گورنمنٹ نے پاکستانیوں سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا 

بارسلونا میں پاکستانیوں نے اپنی تفریح کے لئے ایک ریڈیو اسٹیشن کا اہتمام کیا تھا اسے بھی بند کر دیا گیا یہ وعدہ بھی اسی موجودہ حکومت نے کیا تھا کہ ہم جیت گئے تو وہ ریڈیو بھی دوبارہ کھول دیا جائے گا ریڈیو کے ڈائریکٹر بھی ایک دعا مانگ بیٹھے کہ اللہ کرے ریڈیو کھل جائے اور پاکستانیوں کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائے یہ ہی نہیں بلکہ ایک جلسہ میں مقامی گورنمنٹ کے نمائندے نے وعدہ کیا تھا کہ ہم آپ کو ریڈیو کا تحفہ دیں گے ،، الیکشن کے دنوں میں موجودہ گورنمنٹ کے نمائندوں کا انٹرویو اور ان سے بات چیت کرنا بھی بے سود ہی رہا ،، ریڈیو تو نہ کھل سکا لیکن جس دن موجودہ گورنمنٹ جیتی اس دن ، پریشان رامبلہ ، (پاکستانیوں کے بیٹھے کی جگہ ہے جہاں ، ویلے ، پاکستانی خود سے ہی نئے قوانین ترتیب دیتے ہیں ) پر ایک پاکستانی کا لڑائی میں ، کھُنہ ، کھل گیا اب ریڈیو والے انٹر نیٹ کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کو انٹر ٹین ، کرتے ہیں ، دعائیں تقریبا ایک جیسی ہوتی یا اُن کا نتیجہ ایک جیسا ہوتا ہے ، دعائیں پُوری ہوں یا نہ ہوں مانگنے والے دعا مانگنا نہیں چھوڑتے نئی اُمید نئے ولوے کے ساتھ نئی دعا تیار ہوتی ہے

پرائز بانڈ والا نیا بانڈ خرید لیتا ہے ، ماں اپنے بیٹے کو پھر سے کاروں کے آگے پیچھے پھرنے کی بشارت دیتی ہے ، کاسا پاکستان والی شخصیات اپنا اپنا ، کاسا ، لیکر دوسرے پاکستانیوں کے لئے دعا گو ہیں ، ریڈیو والے انٹر نیٹ پر انٹر ٹین کر رہے ہیں لیکن سب پُر امید ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کو ان کی منزل ملے یا ان کی وہ تمام دعائیں قبول ہوں جو انہوں نے مانگی ہیں شرط یہ ہے کہ ان کا نتیجہ وہی نکلے جس کی وہ اُمید لگائے بیٹھے ہیں ،، جہاز میں سفر کرتے ہوئے ایک پسنجر نے اپنے پاس سے گزرتی ہوئی ایئر ہوسٹس کو کہا ،، اللہ جھوٹ نہ بلائے تو آپ کی شکل بالکل میری بیوی کے ساتھ ملتی ہے ،، ایئر ہوسٹس کو غصہ آگیا اور اس نے ایک زناٹے دار تھپڑ اس پسنجر کے منہ پر ، جڑ ، دیا اب پسنجر بھی کمال کا ڈھیٹ نکلا اُس نے تھپڑ کھا کر کہا محترمہ آپ کی حرکتیں بھی میری بیوی کے ساتھ ملتی ہیں ۔



















اہم بیرونی روابط