فرانس۔پاک نیوز کے بیورو چیف یورپ عاصم ایاز نے منہاج القران کی لائف ٹائم ممبر شپ لے لی

پیرس(پاک نیوز رپورٹ ) پاک نیوز کےبیورو چیف برائے یورپ عاصم ایاز نے منہاج القران کی لائف ٹائم ممبر شپ لے لی اس موقع پر تمام دوستوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ،جن میں پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضا ، پاک نیوز کے چیئر مین راجہ علی اصغر ، چوہدری ریاض پاپا ، ڈاکٹر ارشاد احمد کمبوہ ، چوہدری ممتاز پکھوال ، چوہدری اقبال خونن ، کفایت حسین نقوی ، پرویز صدیقی ، چوہدری محمد اعظم ، علامہ حسن میر قادری ، حاجی محمد یعقوب ، حاجی محمد اسلم ، اور بہت سے وابستگان منہاج القران شامل ہیں ، علامہ حسن میر قادری نے عاصم ایاز کا منہ میٹھا کروایا اور ان کی ممبر شپ لینے کے بعد انہیں استقامت کی دعا دی ۔






































