فرانس۔تحریک انصاف کی میلاد کانفرنس میں شرکت ، منہاج القران کی لائف ٹائم ممبر شپ حاصل کر لی

پاکستان تحریک انصاف کا ایک وفد جس میں کو آرڈینٹر جناب عمر رحمان،رانا عمران عارف،راجہ محمد عجب،طاہر اقبال، حاجی عامر شکیل،ابو بکر گوندل ، چودھری منور جٹ، چودھری اشفاق احمد،سہیل بھدر،خالد پرویز چودھری ،مشتاق خان جدون ،بابر مغل،رانا ماجد، ظفر اقبال اور یاسر قدیرنے جشن عید میلاد ال نبی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پر مسرت موقعہ پر ادارہ منہاج القران پیرس کی طرف سے منعقدہ میلاد کانفرنس میں شرکت کی اور وہاں تحریک انصاف کے تمام عہدیداران نے منہاج القران کی لائف ٹائم ممبر شپ حاصل کی ،تحریک انصاف کے دو ممبران رانا ماجد اور ظفر اقبال نے حضور اقدس کی شان اور ان کی بارگاہ میں نعت اور صوفیانہ کلام بھی پیش کیا،میلاد کانفرنس انتہائی شاندار طریقے سے منعقد کی گئی اور اس میں پاکستانیوں کی بہت بری تعداد نے شرکت کی،پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ادارہ منہاج القران کو کامیاب جشن عید میلاد النبی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کرنے پر مبارک بعد دیا اور علامہ حسن میر قادری ، چوہدری محمد اعظم ، راو خلیل ، راجہ علی اصغر کے ساتھ ساتھ منہاج القران کی تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کے جن کی کاوشوں سے ہم سب کو اس بابرکت مفل سے فیض حاصل کرنے کا موقع






































