دوُر جدید کے ہر دلعزیز شاعر احسان سہگل ایوارڈ کے صحیح حقدار اور ہماری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پرویز اقبال

ھالینڈ (پ ر) ھالینڈ سے ممتاز صحافی، اُردو و پنجابی کے شاعر اور مجلس ِ اقلیتی مصنفین جنوبی ایشیاء کے ھالینڈ بیورو چیف پرویز اقبال نے اپنے پیغام میں ھالینڈ میں مقیم معروف اور ہر دلعزیز شاعر جناب احسان سہگل کو اُردو تحریک عالمی لندن کیجانب سے اُردو ادب میں گراں قدر خدمات کےاعتراف کے بعد پزیرائی کرتے ھوے فیض احمد فیض ایوارڈ سےنوازے جانے پر پُر خلوص اور دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ احسان سہگل صاحب کی اُردو کے فروغ میں خدمات کا تزکرہ سُورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ھے جن پر جتنا فخر کیا جاے کم ھے۔ اُن کےآسان فہم اورسادہ زبان میں دلی جذبات جب سُوچ کے راستے قلم کی نوک سے کاغذ کے سینے پر نقش ھو کر تحریروں کی صورت میں سامنے آتے ھیں تو پڑھنے والوں کو قلبی سُکون اور روحانی تازگی و سُرور میں مبتلا کر دیتے ھیں۔ ورنہ نفسا نفسی و بندر بانٹ کے اس دُور میں بیشتر اہل نظر و فکر صرف اور صرف اپنے مفادات کے خود ساختہ حسار میں قید ہیں۔
 
 
 پرویز اقبال نے احسان سہگل صاحب کی طویل العمری کی دعا اور بھرپُور تعاون کا یقین دلاتے ھُوے اُمید ظاہر کی کہ احسان سہگل صاحب کی خدمات پر ھالینڈ کےاحبابِ دانش بھی نظر کریں گے۔ جب اپنے آنگن میں چاند اُترا ھو تو پڑوس سے دیا مانگنے کی حاجت کیوں؟  لیکن یہ  بھی تو کیا خوب کہا گیا ھے کہ

     دُنیا بڑی باوری پتھر پُوجنے جاے ۔۔۔  گھر کی چکی کوئی نہ پُوجے جس کا پیسا کھاے



















اہم بیرونی روابط