توہين عدالت کا قانون آسمان سے نہيں اترا، جسٹس عظمت سعيد

لاہور … چيف جسٹس لاہور ہائيکورٹ جسٹس شيخ عظمت سعيد نے کہاہے کہ توہين عدالت کا قانون کوئي آسما ن سے نہيں اترا، جن عدالتوں کے دروازے سب کيلئے کھلے ہوں وہاں انصاف ہوتاہے جبکہ بند کمروں ميں کوڑے مارے جاتے ہيں. جوڈيشل اکيڈمي لاہورميں سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے چيف جسٹس لاہور ہائيکورٹ جسٹس شيخ عظمت سعيد نے کہاکہ ہر قانون کے پيچھے ايسا مقصد ہونا چاہئے جس پر عوام کي اکثريت متفق ہو. انہوں نے کہا کہ توہين عدالت کے قانون کا مقصد صرف يہ ہوتاہے کہ انصاف کي راہ ميں رکاوٹ پيدا نہ ہو. ان کاکہناتھاکہ اوپن کورٹ کے فيصلوں ميں انصاف ہوتا ہے اور بند کمروں کي عدالتوں ميں کوڑے مارے جاتے ہيں



















اہم بیرونی روابط