کراچی:شير شاہ ميں ڈاکووں کی فائرنگ، خاتون اور پوليس اہلکار جاں بحق
کراچي کے علاقے شير شاہ ميں ڈاکوو?ں کي فائرنگ سے پوليس اے ايس آئي اور راہ گير خاتون جاں بحق ہوگئيں، جوابي فائرنگ کے بعد ايک ڈاکو کو زخمي حالت ميں گرفتار کرليا گيا. پوليس کے مطابق شير شاہ کے علاقے ميں ڈاکولوٹ مار کررہے تھے کہ پوليس پہنچ گئي ، پوليس کے پہنچے پر ڈاکوو?ں نے فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں پوليس کا اے ايس آئي اور ايک راہ گير خاتون زخمي ہوگئے جنہيں اسپتال پہنچايا گيا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکے. پوليس نے جوابي فائرنگ کے بعد ايک زخمي ڈاکو کو گرفتار کرليا ہے. واضح رہے کہ شير شاہ کے علاقے ميں ايک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات ميں تين افراد جاں بحق ہوچکے ہيں






































