ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم اک تھا ٹائیگر میں ایکشن اسٹنٹس کرتی نظر آئیں گی۔ کترینہ ان دنوں کیوبا کے دارلحکومت ہوانا میں ہیں جہاں وہ اپنے ساتھی فنکار سلمان خان کے ہمراہ فلم اک تھا ٹائیگر میں خطرناک مناظر فلم بند کرانے کی ریہرسل کر رہی ہیں، کترینہ خود کو وارم اپ کرنے کیلئے ان دنوں صبح سویرے بیدار ہو کر مشقیں کرتی ہیں، کترنیہ کو اسٹنٹس ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن ڈائریکٹر سکھا رہے ہیں۔






































