اب بھی پرکشش اور جوان ہوں،ڈیمی مور

نیویارک ۔ ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاضہ لینے والی اداکارہ انتالیس سالہ ڈیمی مور کا بھی یہی خیال ہے کہ وہ اب بھی پرکشش اور جوان ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اسے اندازہ ہے کہ اس کی عمر اب زیادہ ہے، تاہم وہ اب بھی پرکشش اور اسمارٹ ہے، ڈیمی مور نے کہا کہ اسمارٹ اور پرکشش رہنا اس کی مجبوری ہے کیونکہ وہ اپنے شوہر سے بے حدمحبت کرتی ہے۔

ڈیمی مور کا خیال ہے کہ وہ اب بھی اپنے شوہر ایشٹن کچر کے لیے اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ پہلے دن تھی۔ڈیمی مور ان دنوں اپنے شوہر ایشٹن کچر کی مدد سے ویلنٹائن ڈے کے لیے خصوصی ڈیزائننگ کے زیورات کی تیاری میں مصروف ہیں، اس حوالے سے ڈیمی مور کاکہنا ہے کہ یہ زیورات ویلنٹائن ڈے سے پہلے نہیں ملیں گے کیونکہ میں شائقین کے ذوق کا خیال رکھتے ہوئے کام کرتی ہوں۔



















اہم بیرونی روابط