ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ نو عمر ہیروز کے ساتھ اداکاری کرتے ہوے خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں کرینہ نے کہا کہ اداکاری ان کے خون میں رچ بس چکی ہے وہ ستر برس کی عمر تک اس سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں۔
کرینہ نے دس فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ایک میں اور ایک تو کے بارے میں بتایا کہ وہ چالیس سال سے زائد عمر کے ہیروز کے ساتھ کام کر کے تنگ آ چکی ہیں ، جس کے بعد انہوں نے عمران خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ فلم میں ان کی عمران خان کے ساتھ آن سکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا جائے گا۔






































