لاہور ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت چار اہم کھلاڑی دورہ سری لنکا کیلئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں ایک ہفتہ تاخیر سے شرکت کریں گے۔...
پونے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر ہیں سیاستدان نہیں لہٰذا وہ کھلاڑی کے طور پر اپنی پہچان برقرار رکھنے کے خواہ...
ڈبلن ۔آئرلینڈ کے ٹینس سٹار کونر نیلنڈ نے فٹنس مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائر منٹ کااعلان کر دیا ۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان ...
لاہور ۔ پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل نے کہا ہے کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ جب وہ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوں توان کی جگہ لینے کیلئے ایک اور سعید اجمل تیارہو۔ ...
آئی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کے ایک میچ میں چنائی سپر کنگز نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو 5 وکٹ سے شکست دیدی، البی ...
پہلے کرکٹ ٹيسٹ ميں آسٹريليا نے ويسٹ انڈيز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر تين ميچوں پر مشتمل سيريز ميں ايک. صفر کي برتري حاصل کرلي....
لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں ، بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کے لئے پر...
نیویارک ۔جارجیا میں ہونیوالے ماسٹرز ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں امریکی گالفر بوبا واٹسن نے عمدہ کھیل پیش کیا اور جنوبی افریقہ کے لوئس اوستھیوزن کو سخت...
لندن ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن بالر دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسنگ الزامات کے جواب میں انضباطی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا جسکے لئے انہوں نے ...
چارلسٹن۔ امریکہ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ڈبلیو ٹی اے فیملی سرکل کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ج...
لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے فیصل بینک ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں سیالکوٹ سٹالینز کو ایونٹ کا فاتح بنانے کے بعد کوچ ڈیو واٹمور کی...
لاہور۔فاسٹ باؤلرعمرگل چودہ اپریل کو اٹھائیسویں سالگرہ منائیں گے۔ عمرگل چودہ اپریل انیس سو چوراسی کوپشاورمیں پیداہوئے ۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرےئرکاآغ...دبئي ٹيسٹ: پاکستان کي بيٹنگ ناکام،99 رنز پر آؤٹ
دبئي…دبئي ٹيسٹ کے پہلے روز انگلش بالرز کي عمدہ بالنگ کے باعث پاکستان ٹيم اپني پہلي اننگز ميں99رنز بناکر آؤٹ ہوگئي. اسد شفيق کے علاوہ کوئي بھي پاکستاني بيٹسمين انگلش بالرز کے سامنے نہ جم سکا.دبئي ميں کھيلے جارہے تيسرے اور آخري ٹيسٹ ميں پاکستان ٹيم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ کا فيصلہ کيا، پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب پہلے ہي اوور ميں توفيق عمر بغير کوئي رن بنائے جيمس اينڈرسن کي گيند پر ايل بي ڈبليو ہوگئے.پھر تو جيسے لائن لگ گئي اور وکٹيں سوکھے پتوں کي طرح گرنے لگيں.اظہر علي نے صرف ايک رن بناکر پويلين کي راہ لي، انہيں کرس براڈ نے وکٹ کے پيچھے کيچ آؤٹ کيا. يونس خان بھي چار رنز کے انفرادي اسکور پر کرس براڈ کا نشانہ بنے. محمد حفيظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کي وکٹ بھي براڈ کے حصے ميں آئي. مصباالحق صرف ايک بناسکے، انہيں اينڈرسن نے ايل بي ڈبليو آؤٹ کيا.عدنان اکمل 6 اور عبدالرحمان ايک رن بناسکے .اسد شفيق نے ذمہ دارانہ بيٹنگ کرتے ہوئے کسي حد تک ٹيم کي پوزيشن کو مستحکم کيا، انہوں نے 45 رنز بنائے.ايک موقع پر صرف 21 کے مجموعي اسکور پر پاکستان کي آدھي ٹيم پويلين واپس لوٹ چکي تھي. محمد حفيظ، اسد شفيق اور سعيد اجمل کے علاوہ کوئي بھي بيٹسمين ڈبل فيگر ميں اسکورنہ کرسکا. کرس براڈ نے 4 ، جيمس اينڈرسن نے 3،مونٹي پنيسار نے 2 اور سوان نے ايک وکٹ حاصل کي.تين ميچوں پر مشتمل ٹيسٹ سيريز ميں پاکستان کو دو صفر کي برتري حاصل ہے






































