تازہ ترین
یوم آزادی پاکستان چودہ اگست کو ہی منایا جائے گا ، رامبلہ راوال پر شام پانچ بجے ، چوہدری ثاقب طاہر         یوم آزادی پاکستان کا بڑا پروگرام پریشان رامبلہ پر کل 14 اگست شام پانچ بجے منعقد ہو گا         گجرات رائل ٹی وی کے نمائندے پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں ، پاکستان پریس کلب پرتگال         ترکی سےیورپ جانے والے 645 افراد گرفتار،پاکستانی شامل         جرمنی، ہیمبرگ کی سپرمارکیٹ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک ، 6 دیگر افرادزخمی         بارسلونا،سانتاکلومیں میوزیکل فیسٹیول آتشزدگی کے باعث کینسل         مسئلہ کشمیرپرکانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،چوہدری لطیف اکبر         عمران کی بدولت آج قوم جشن منارہی ہے،علوی خان         پاکستان کی کمزورخارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیرسردخانے کی زینت بن گیا،چوہدری یاسین         آئرلینڈ،تحریک انصاف،منہاج القرآن کاپانامہ فیصلہ پریوم تشکر         وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی کو مسترد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         اب آئندہ کس کی باری ہے ، وقت جلد فیصلہ کرے گا ، حاجی اسد حسین         شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         مسلم لیگ ن پاکستان میں اپنی حکومت پوری کرے گی ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین ، خلیم بٹ         کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، چوہدری محمد ادریس        
l_283066_102024_updates

بالی وُڈ ادکارہ عالیہ بھٹ 24برس کی ہوگئیں

بالی وُڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی میگا ہٹ فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے فلم نگری کی چکاچوند میں قدم رکھنے والی معصوم اور بھولی بھالی شکل والی عالیہ بھٹ آج24برس کی ہوگئیں۔

مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ صرف ایک فلم ہٹ ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں ،جس کے بعد انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز انہیں کاسٹ کرنے کیلئے کوششیں کرنے لگے۔

اپنی اس غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایااور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔

کام سے متعلق ان کی لگن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کہتی ہیں ’ہر روز جب شوٹنگ ختم ہوتی ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ یہ ختم نہ ہو، میں 24گھنٹے بلکہ 48گھنٹے کام کرنا چاہتی ہوں۔

رائٹر و ہدایتکار امتیاز علی کی رومانٹک ڈرامہ فلم’ہائی وے‘میں کام کرکے داد وصول کرنے کے بعد فلم ’ٹو اسٹیٹس‘ میں عالیہ بھٹ نظر آئیں، جس میں انہوں نے اپنی نیچرل ایکٹنگ سے سب کے دل موہ لئے۔

اس کے علاوہ ان کی فلموں میں اگلی، شاندار، کپور اینڈ سنز، اْڑتا پنجاب، ڈیئر زندگی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بدریناتھ کی دلہنیا شامل ہے، جس نے6روز میں باکس آفس پر 55کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے