تازہ ترین
فخر گجرات چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں چوہدری امانت مہر کا افطار ڈنر ، معززین کی ریکارڈ تعداد میں شرکت         اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے اسلام اور پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا جا سکتا ہے ، چیئر مین ضلع کونسل گجرات محمد علی تنویر         چوہدری امتیاز آکیہ کے مہمان چوہدری تنویر کوٹلہ پاکستان روانہ ہو گئے         فخر گجرات چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں افطار ڈنر پارٹی تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی ، چوہدری امانت حسین مہر         زمین سے ملتے جلتے 10 سیارے دریافت         دبئی،رواں سال کے آخر میں مسافر ایئر ٹیکسی میں اڑیں گے         یورپ: طویل ترین دن، ہزاروں افراد کی تا ریخی یا دگار آمد         برسلز سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص کو گولی مار دی گئی         پاکستانی کرکٹ ٹٰیم جیتی ہی نہیں اس نے انڈیا کا غرور بھی توڑا ہے ، چوہدری امانت مہر         پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر مسلم لیگ ن سپین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی         فخر گجرات چوہدری تنوہر کوٹلہ کو بارسلونا میں خوش آمدید کہتے ہیں ، راجہ زوالفقار ، راجہ سونی ، حمید اختر         دکھ کی اس گھڑی میں ہم عبدالخلیم بٹ کے ساتھ ہیں ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین         سپین۔ماہ صیام میں مسکینوں اور یتیموں کا خاص خیال رکھا جائے ، امانت حسین مہر         اللہ تعالی راجہ نامدار اقبال کو اپنے والد کی وفات کا صدمہ سہنے کی توفیق دے ، ایاز عباسی         دکھ کی اس گھڑی میں راجہ نامدار اقبال کے ساتھ ہیں ، میاں اظہر ، میاں عمران ساجد        
l_283036_055631_updates

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان آج ہوگا

دورہ ویسٹ انڈیزکے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق احمد شہزاد اور کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوگی جبکہ پی ایس ایل میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے فخر زمان اور شاداب خان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل کو بطور بیٹسمین ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ہی کریں گے ، دیگرمنتخب کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، بابر اعظم ، فخر زمان، حسن علی ، عمر اکمل ، عماد وسیم ، شاداب خان ، محمد نواز، شعیب ملک ، عثمان شنواری ،سہیل تنویر اور رومان رئیس شامل ہیں ۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم میں اظہر علی ، محمد عباس ، محمد اصغر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض بھی ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہیل تنویر اور عمراکمل سمیت کسی بھی کھلاڑی کی فٹنس معیار کے مطابق نہیں ہوئی تو اسے ڈراپ کیا جا سکتا ہے، قومی ٹیم کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے درمیان 26 مارچ سے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شروع ہو گی ، پھر تین ون ڈے میچز اور اس کے بعد تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلی جائے گی