تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
l_283071_114917_updates

ڈائون سنڈرم میں مبتلا لڑکی ٹی وی اینکر بن گئی

ڈاؤن سنڈرم مرض میں مبتلا 21 سالہ فرانسیسی لڑکی ٹی وی اینکر بن گئی اور موسم کا حال بتانے لگی ،جس کے عمل نے دنیا کو بتادیا کہ حوصلہ افزائی اور توجہ ملے تو کچھ بھی کیا جاسکتا ہے۔

21 سالہ فرانسیسی لڑکی میلینی نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا ، ٹیلی وژن پر آکر موسم کا حال بتا یا، میلینی لکھ سکتی ہےنہ پڑھ سکتی ہے ،وہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہے ۔

ڈائون سنڈروم جینیاتی مرض ہے اور اس کے شکار افراد میں ذہانت کی کمی ہوتی ہے ، میلینی کا خواب ٹیلی وژن پر موسم کاحال بتانے والی پریزینٹربننا تھا ، مرض کی آگاہی کے لیے ایک تنظیم کی جانب سے مہم شروع کی گئی تو میلینی کی مقبولیت بڑھی ۔

اس نے فیس بک پر اپنا خواب بتایااور کہاکہ اگر اسے پسند کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ گئی تو ایسا کرے گی ، تاہم صرف دس دنوں کے اندر اسے دو لاکھ سے زائد لائیکس مل گئے۔

فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے ملینی کو موقع دیا، اس کی ریہر سل کرائی اور بالآخر وہ ٹی وی پر آ ہی گئی اور موسم کا حال بتایا کر دنیا کو دکھا دیا کہ ڈائون سنڈروم افراد بھی کام کر سکتے ہیں