تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
l_286186_025428_updates

لاس اینجلس میں فلم’’ چپس ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر

لاس اینجلس میں فلم’’ چپس ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئرہوا، تقریب میں شرکت کیلئےکیلیفورنیاہائی وے پولیس کے اہلکاربھی بائیکوں پرآئے۔

70کی دہائی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور و معروف امریکی ٹی وی سیریز چپس پر مبنی کامیڈی سے بھرپورنئی ایکشن ڈرامہ فلم ‘چپس کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔منفرد اسٹائل میں ریڈ کارپٹ پر اینٹری دیتے اسٹار کامداحوں نے پرجوش استقبال کیا ۔

ہدایتکارو رائٹرڈیکس شیپرڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی کیلیفورنیا کے دو ایسے پیڑولنگ پولیس آفیسرزکے گِرد گھومتی ہے جن کا لاس اینجلس کے ہائی وے پر اپنی فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے ایک ایسے تیز رفتار بائیکر سے پالا پڑتا ہے جو انہیں ناکوں چنے چبوا دیتا ہے۔

طنزو مزاح سے بھرپوراس فلم کو راوی مہتا، اینڈریوپانو اور رِ ک روزنر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کردار مائیکل پینااورفلم کے ہدایتکار ڈیکس شیپرڈ نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ونسنیٹ ڈی اونو، ایڈم بروڈی ، ویڈا گویرا اورروزسیلازارشامل ہیں۔

ہائے وے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ ایڈونچر کا شوق پورا کرتے ان پولیس اہلکاروں کو درپیش انوکھے چیلنجز کا سامنا کرنا کتنا مہنگا پڑے گا ۔یہ دیکھنے کیلئے آپ کو 24مارچ تک انتظار کرنے پڑے گاجب فلم سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی