تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
l_286158_104458_updates

امریکا آنے والےفضائی مسافروں پرالیکٹرانک اشیا ء لانے پر پابندی

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے 12 ملکوں سے امریکا آنے والی درجن بھر ایئر لائنز کے مسافروں کو الیکٹرانک اشیاء ساتھ لانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اسکا اعلان آج متوقع ہے ۔

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا آنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ مسافروں کو ہینڈ کیری میں کسی بھی قسم کا الیکٹرانک سامان نہ لانے دیں تاہم ایسا کوئی بھی سامان وہ دیگر سامان کے ساتھ بک کراسکتے ہیں ۔

اس حوالے سے سعودی ایئر لائنز اور اردن کی رائل جورڈینین ایئرلائنز نے عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔نیویارک، شکاگو اور ڈیٹرائٹ جانے والی پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق شروع کردیا گیا ہے ۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جان کیلی نے متعدد سینیٹرز سے رابطہ کرکے انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پابندی کا دورانیہ کئی ہفتوں پر محیط ہوسکتا ہے