تازہ ترین
یوم آزادی پاکستان چودہ اگست کو ہی منایا جائے گا ، رامبلہ راوال پر شام پانچ بجے ، چوہدری ثاقب طاہر         یوم آزادی پاکستان کا بڑا پروگرام پریشان رامبلہ پر کل 14 اگست شام پانچ بجے منعقد ہو گا         گجرات رائل ٹی وی کے نمائندے پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں ، پاکستان پریس کلب پرتگال         ترکی سےیورپ جانے والے 645 افراد گرفتار،پاکستانی شامل         جرمنی، ہیمبرگ کی سپرمارکیٹ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک ، 6 دیگر افرادزخمی         بارسلونا،سانتاکلومیں میوزیکل فیسٹیول آتشزدگی کے باعث کینسل         مسئلہ کشمیرپرکانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،چوہدری لطیف اکبر         عمران کی بدولت آج قوم جشن منارہی ہے،علوی خان         پاکستان کی کمزورخارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیرسردخانے کی زینت بن گیا،چوہدری یاسین         آئرلینڈ،تحریک انصاف،منہاج القرآن کاپانامہ فیصلہ پریوم تشکر         وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی کو مسترد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         اب آئندہ کس کی باری ہے ، وقت جلد فیصلہ کرے گا ، حاجی اسد حسین         شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         مسلم لیگ ن پاکستان میں اپنی حکومت پوری کرے گی ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین ، خلیم بٹ         کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، چوہدری محمد ادریس        
l_289710_124856_updates

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان ایک درجے نیچے آگیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے ،پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعدپانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئی۔

آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے،آسٹریلیا دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ نے تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر پرہیں جبکہ گرین شرٹ کا کوئی بھی بالر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

بیٹسمینوں کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے پہلا ،بھارت کے پوجارا نے دوسرا اور انگلینڈ کے جوروٹ نے تیسرا نمبر حاصل کر رکھا ہے۔

بولروں کی ابتدائی تین رینکنگ پر ایشیائی کھلاڑی قابض ہیں،جن میں بھارت کے رویندر جدیجا اور ایشوین بالترتیب پہلے اور دوسرے جبکہ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے نمبر پر ہیں