تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
l_289678_045213_updates

فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا نیا ٹریلر

مشہور و معروف ہولی وڈ ایڈونچر فلم سیریز’ پائیریٹس آف دی کیریبیئن ‘سلسلے کی اگلی فلم’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیاہے۔اس میں ایک بار پھر سے جانی ڈیپ لیجنڈنری کردار کیپٹن جیک اسپیروکے روپ میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔

بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں ،جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اورراہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔

دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریکہیمرپروڈیوس کر رہے ہیں ،جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز،کیون میک نیلی اورجیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے، جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 26مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی