تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
l_297297_023234_updates

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ پاکستان نے234 رنز کا ہدف 44ویں اوور میں عبور کرلیا۔

شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور101 رنز بنائے جس میں 2چھکے اور 10چوکے شامل ہیں ۔انہوں نے میچ کے آخر میں چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی ۔وہ مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریزقرارپائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ81 رنز اور سرفراز احمد24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

میچ میں پاکستان کے اوپنرز نہ چل سکے ۔کامران اکمل صفر اور احمد شہزاد 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم 16 رنز ہی بناسکے۔

ویسٹ انڈیز کے شینن گیبریل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 234رنز کا ہدف دیا تھا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 71رنز جبکہ جیسن محمد نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 59رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی ، اس کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گر ی جب لیوس 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، والٹن 19 اور پاول 23 رنز بناکر چلتے بنے،چوتھی وکٹ پر شائی ہوپ اور جیسن محمد نے 101 رنز کی شراکت بنائی۔

ویسٹ انڈیز کے جیسن محمد 59 اور شائی ہوپ 71 رنز بناکرنمایاں رہے، اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے ۔

محمد عامر ،جنید خان اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی