تازہ ترین
یوم آزادی پاکستان چودہ اگست کو ہی منایا جائے گا ، رامبلہ راوال پر شام پانچ بجے ، چوہدری ثاقب طاہر         یوم آزادی پاکستان کا بڑا پروگرام پریشان رامبلہ پر کل 14 اگست شام پانچ بجے منعقد ہو گا         گجرات رائل ٹی وی کے نمائندے پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں ، پاکستان پریس کلب پرتگال         ترکی سےیورپ جانے والے 645 افراد گرفتار،پاکستانی شامل         جرمنی، ہیمبرگ کی سپرمارکیٹ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک ، 6 دیگر افرادزخمی         بارسلونا،سانتاکلومیں میوزیکل فیسٹیول آتشزدگی کے باعث کینسل         مسئلہ کشمیرپرکانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،چوہدری لطیف اکبر         عمران کی بدولت آج قوم جشن منارہی ہے،علوی خان         پاکستان کی کمزورخارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیرسردخانے کی زینت بن گیا،چوہدری یاسین         آئرلینڈ،تحریک انصاف،منہاج القرآن کاپانامہ فیصلہ پریوم تشکر         وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی کو مسترد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         اب آئندہ کس کی باری ہے ، وقت جلد فیصلہ کرے گا ، حاجی اسد حسین         شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         مسلم لیگ ن پاکستان میں اپنی حکومت پوری کرے گی ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین ، خلیم بٹ         کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، چوہدری محمد ادریس        
pic-spain

آج حق سچ کی فتح ہوئی ہے ، حاجی اسد ، میاں عمران ، میاں اظہر

بارسلونا(شفقت علی رضا ) پانامہ کیس میں آج سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کے حق میں آنے پر بارسلونا میں بھی مسلم لیگی کارکنوں نے جشن منایا ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے بغل گیر ہوئے ۔ مسلم لیگ ن سپین کے عہدیداران نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ، ہم سپریم کورٹ کے ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج بھی میاں محمد نواز شریف سرخرو ہوئے ہیں اور جے آئی ٹی کے سامنے بھی سرخرو ہوں گے ۔مسلم لیگی عہدیداران کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے سے ملکی سلامتی اور جمہوریت کو مزید تقویت ملے گی اور پاکستان ترقی کے راستوں پر گامزن ہوگا ، جو طاقتیں پاکستان کو ترقی سے روکنا چاہتی تھیں انہیں شکست ہوئی ہے ۔مسلم لیگ ن سپین کے صدر نے کہا کہ آج جھوٹ اور فریب کی سیاست ہار گئی ۔سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد نے اپنے بیان میں کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے وزیر اعظم پاکستان ساری قوم کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں ۔سرپرست اعلیٰ میاں محمد اظہرنے کہا کہ وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والوں کو عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیئے ۔