تازہ ترین
نیا پاکستان پینل سپین کی جانب سے تبدیلی پینل فرانس کو جیت کی مبارک باد         حاجی اسد حسین کی صدارت میں مسلم لیگ ن سپین کا اہم اجلاس ، ملکی حالات پر بات چیت         مقبوضہ بیت المقدس قدیم ترین شہروں میں سے ایک         پی ٹی آئی سپین کا پہلا باقاعدہ اجلاس 10 دسمبر کو ہو گا ، ممبران بھر پور شرکت کریں گے         بیلجیم کے ہزاروں بچوں کو روزانہ ڈپریشن کی گولیاں کھانے پر کس نے مجبور کیا ، آپ بھی جانیں         اے ٹی ایم کیش مشینیوں میں لاکھوں کے فراڈ کا انکشاف ، حقائق جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے         امریکی سپریم کورٹ بھی ٹرمپ کی حامی نکلی ، چھ مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری         طاہر رفیع کو سیوتادانس پارٹی کی طرف سے کاتالونیا کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرست میں شامل ہونے پر دلی مبارک باد         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ کے شرکا کی تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کا محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ اور شفقت علی رضا کے ساتھ گروپ فوٹو         سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے کتالونیا کے صوبائی الیکشن میں بطور ایم پی اے حصہ لینے والے حافظ عبدالرزاق صادق سوشلسٹ پارٹی کے ممبران و عہدیداران کے ساتھ         ادارہ ہم وطن کی جانب سے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ کا تحفہ         پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی بارسلونا کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں اویس عابد مہر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرتے ہوئے         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں افضال احمد بیدار خطاب کرتے ہوئے ہوئے        
20170422_215320 (Small)

اوورسیز کنونشن کی کامیابی پر مسلم لیگ ن سپین کا چوہدری امانت مہر اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں شاندار عشائیہ

بارسلونا(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے عہدیداران کی جانب سے سپین میں اوورسیز کمیشن پنجاب کے وفد کی آمد اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو سننے اور ان کے حل کو یقینی بنانے کے لئے منعقد کئے گئے اوورسیز کنونشن کے انعقاد میں چوہدری امانت مہر ،چوہدری امتیاز آکیہ اور ھافظ عبدالرزاق صادق کی کوششوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی ۔عشایئے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کی ۔مرزا ندیم بیگ نے تلاوت کے بعد عشایئے کے انعقاد کا مقصد تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ عشائیہ چوہدری امانت مہر اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک یادگار لمحہ ہے ، جس کے لئے اس چھت کے نیچے تمام معززین اکھٹے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ چوہدری امانت مہر اس شخصیت کا نام ہے جو کبھی بھی بخل سے کام نہیں لیتے ، بلکہ وہ اپنی جیب سے خرچ کرکے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کی سعی کرتے ہیں ، مرزا ندیم بیگ کے بعد عشائیہ کے مہمان خصوصی چوہدری امانت مہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کام ٹیم ورک سے ہوتا ہے اور میرے ساتھ چوہدری امتیاز آکیہ ، محمد اقبال چوہدری ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر حاجی اسد حسین ، ایاز عباسی ، شاہد ملک ، میاں عمران ساجد ، میاں اظہر ، مہر قمر علی چوہدری ، راجو الیگزینڈر ، اور حافظ عبدالرزاق صادق سمیت سپین کے پاکستانی میڈیا نے مکمل تعاون کیا اور میرا ساتھ دیا جس کے لئے میں سب کا مشکور ہوں ، انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے وفد کا بارسلونا مین آنا اور یہاں اوورسیز کنونشن کا انعقاد یقینی بنانا ایک خواب کی مانند تھا جو پورا ہوگیا ، چوہدری امانت مہر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے لیکن پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کنواں پیاسے کے پاس چل کر آیا ہے یعنی اوورسیز کمیشن پنجاب کا وفد خود یورپی ممالک کے دورہ کے دوران بارسلونا پہنچا اور وفد نے پاکستانی کمیونٹی کو پوچھا کہ انہیں کیا مسائل ہیں ، کمیونٹی نے بھر پور انداز مین اپنے مسائل بیان کئے جنہیں حل کرانے کی مکمل یقین دہانیاں کرائی گئیں ، چوہدری امانت مہر نے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ احسن اقدام ہے جسے جتنا سراہا جائے وہ کم ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے وفد کو بارسلونا بلا کر اوورسیز کنونشن کا انعقاد ایک بہترین کاوش ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو جلد اور تیزی سے حل کرنے کے عمل کو یقینی بنائے گا ، جس کے لئے ہم سب چوہدری امانت مہر اور ان کے دوستوں کے مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ تقاریر پھر کسی دن کریں گے آج سب مل جل کر کھانا کھاتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں ، عشایئے کے اختتامی الفاظ کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اوورسیز پاکستانیون کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اسی لئے وہ ان مسائل کو حل کرانے کی پالیسیاں مرتب کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اوورسیز کنونشن کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو تارکین وطن پاکستانیون کے مسائل کو حل کرانے کی  کامیاب مہم ثابت ہو گی ۔عشایئے میں حمید اختر ، چوہدری نوید وڑائچ ، پرویز اختر جانی ، راجہ ذوالفقار آف بڑھنگ ، ایاز عباسی ، چوہدری رمضان ، ملک شاہد ، میاں عمران ساجد ، راجو الیگزینڈر ، مہر قمر علی چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ ، حافظ عبدالرزاق صادق ، یوتھ ونگ سپین کے آرگنائزر ایاز مٹھانہ ، چوہدری عمران بادشاہ گجر، چوہدری افضال ، حاجی خالد  اور دوسرے  لیگی راہنماوں کارکنان اور عہدیداران نے بھر پور شرکت کی ۔