تازہ ترین
فخر گجرات چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں چوہدری امانت مہر کا افطار ڈنر ، معززین کی ریکارڈ تعداد میں شرکت         اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے اسلام اور پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا جا سکتا ہے ، چیئر مین ضلع کونسل گجرات محمد علی تنویر         چوہدری امتیاز آکیہ کے مہمان چوہدری تنویر کوٹلہ پاکستان روانہ ہو گئے         فخر گجرات چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں افطار ڈنر پارٹی تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی ، چوہدری امانت حسین مہر         زمین سے ملتے جلتے 10 سیارے دریافت         دبئی،رواں سال کے آخر میں مسافر ایئر ٹیکسی میں اڑیں گے         یورپ: طویل ترین دن، ہزاروں افراد کی تا ریخی یا دگار آمد         برسلز سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص کو گولی مار دی گئی         پاکستانی کرکٹ ٹٰیم جیتی ہی نہیں اس نے انڈیا کا غرور بھی توڑا ہے ، چوہدری امانت مہر         پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر مسلم لیگ ن سپین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی         فخر گجرات چوہدری تنوہر کوٹلہ کو بارسلونا میں خوش آمدید کہتے ہیں ، راجہ زوالفقار ، راجہ سونی ، حمید اختر         دکھ کی اس گھڑی میں ہم عبدالخلیم بٹ کے ساتھ ہیں ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین         سپین۔ماہ صیام میں مسکینوں اور یتیموں کا خاص خیال رکھا جائے ، امانت حسین مہر         اللہ تعالی راجہ نامدار اقبال کو اپنے والد کی وفات کا صدمہ سہنے کی توفیق دے ، ایاز عباسی         دکھ کی اس گھڑی میں راجہ نامدار اقبال کے ساتھ ہیں ، میاں اظہر ، میاں عمران ساجد        
18034305_10155153500331963_3180088248452504086_n

سپین ۔ تحریک انصاف کے 21 ویں یوم تاسیس کی شاندار تقریب کا انعقاد

بارسلونا ( پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کا اکیسواں یوم تاسیس بادالونا میں جوش و جذبے سے منایا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد فاروق سانگو نے حاصل کی۔تلاوت کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ہال میں پی ٹی آئی کے ممبران اور عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ سیٹیں نہ ملنے کے باوجود کارکنان نے کھڑے رہ کر عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔مقررین نے جہاں پوری دنیا میں بسنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان اور ممبران کو یوم تاسیس کی مبارکبادیں پیش کیں وہیں عمران خان کی 21 سالا جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔مقرریں نے ن لیگ اور پی پی پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔مقرریں نے پانامہ کیس فیصلہ پر اپنا اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے اور باقی تین نے بھی اسے صادق اور امین نہیں کہا بلکہ مزید تلاشی لینے کا حکم جاری کیا ہے۔مقررین اور ہال میں موجود لوگوں نے نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔ ہال وقفے وقفے سے گو نواز گو کے نعروں سے گونجتا رہا۔اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملنے اور پاکستان کے ایئر پورٹس پر ان سے نازیبا رویہ کوبھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ووٹ کے حق پر مقررین کا کہنا تھاکہ چونکہ ن لیگ اور پی پی پی کو اورسیز میں پاکستانی کمیونٹی پسند نہیں کرتی اور بڑی تعداد میں عمران خان کے چاہنے والے موجود ہیں اس لئے وہ ہمارے ووٹ کے حق کو تسلیم نہیں کر رہے۔مقررین میں محمد شہباز ملک، شہزاد اصغربھٹی، چوہدری ناصر محمود، گوہر شاہ بخاری،ڈاکٹر ہما جمشید، میاں طارق جاوید، چوہدری قیصر نت، عمران یونس صندل، میاں محمد یونس، طاہر رفیع، ظہیر عاطف، سردار رمضان،چوہدری یاسر گجر، مہر عرفان، راجہ رمضان ، محسن رضا اور ملک عمران شامل تھے۔تقریب میں نظامت کے فرائض عبدالصبور نے ادا کئے۔لوکل میڈیا کی بڑی تعداد نے بھی پروگرام کی کوریج کی پروگرام کے آرگنائزرز  نے شرکاء پروگرام کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں یوم تاسیس کا 15 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا اس دوران ہال پارٹی نغموں سے گونجتا رہا۔