تازہ ترین
فخر گجرات چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں چوہدری امانت مہر کا افطار ڈنر ، معززین کی ریکارڈ تعداد میں شرکت         اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے اسلام اور پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا جا سکتا ہے ، چیئر مین ضلع کونسل گجرات محمد علی تنویر         چوہدری امتیاز آکیہ کے مہمان چوہدری تنویر کوٹلہ پاکستان روانہ ہو گئے         فخر گجرات چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں افطار ڈنر پارٹی تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی ، چوہدری امانت حسین مہر         زمین سے ملتے جلتے 10 سیارے دریافت         دبئی،رواں سال کے آخر میں مسافر ایئر ٹیکسی میں اڑیں گے         یورپ: طویل ترین دن، ہزاروں افراد کی تا ریخی یا دگار آمد         برسلز سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص کو گولی مار دی گئی         پاکستانی کرکٹ ٹٰیم جیتی ہی نہیں اس نے انڈیا کا غرور بھی توڑا ہے ، چوہدری امانت مہر         پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر مسلم لیگ ن سپین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی         فخر گجرات چوہدری تنوہر کوٹلہ کو بارسلونا میں خوش آمدید کہتے ہیں ، راجہ زوالفقار ، راجہ سونی ، حمید اختر         دکھ کی اس گھڑی میں ہم عبدالخلیم بٹ کے ساتھ ہیں ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین         سپین۔ماہ صیام میں مسکینوں اور یتیموں کا خاص خیال رکھا جائے ، امانت حسین مہر         اللہ تعالی راجہ نامدار اقبال کو اپنے والد کی وفات کا صدمہ سہنے کی توفیق دے ، ایاز عباسی         دکھ کی اس گھڑی میں راجہ نامدار اقبال کے ساتھ ہیں ، میاں اظہر ، میاں عمران ساجد        
pic-takbeer1

مسلم لیگ ن سپین کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب و افطار ڈنر

بارسلونا(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے زیر اہتمام بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں یوم تکبیر کی تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ارشد نقشبندی نے حاصل کی ۔تقریب کی نقابت کے فرائض ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین نے ادا کئے ،اس موقع پر مسلم لیگ ن سپین کے صدر راجہ اسد حسین ، سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد ، سرپرست اعلیٰ میاں محمد اظہر ، چیف آرگنائزر چوہدری افضال وڑائچ ، سردار ارشد ، ایاز مٹھانہ ،ایاز عباسی، افضال چوہدری ، راجہ گلفراز ایڈووکیٹ ، مہر علی قمر چوہدری اور دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی کا دن کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ یہ دن تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستانی عوام کا اپنادن ہے ،آج کے دن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بڑی طاقتوں کی جانب سے پریشر ہونے کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت اور وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنایا تھا ، مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ایٹمی پروگرام شروع کرنا اور میاں محمد نواز شریف کا اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا پاکستان کی سا لمیت کا ضامن بن گیا ۔ مقررین نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک اور اُن کی ساری ٹیم کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے روزہ افطار کیا جس کے بعد پاکستان سا لمیت اور ملک مین امن و امان کی بہتری اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔