تازہ ترین
یوم آزادی پاکستان چودہ اگست کو ہی منایا جائے گا ، رامبلہ راوال پر شام پانچ بجے ، چوہدری ثاقب طاہر         یوم آزادی پاکستان کا بڑا پروگرام پریشان رامبلہ پر کل 14 اگست شام پانچ بجے منعقد ہو گا         گجرات رائل ٹی وی کے نمائندے پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں ، پاکستان پریس کلب پرتگال         ترکی سےیورپ جانے والے 645 افراد گرفتار،پاکستانی شامل         جرمنی، ہیمبرگ کی سپرمارکیٹ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک ، 6 دیگر افرادزخمی         بارسلونا،سانتاکلومیں میوزیکل فیسٹیول آتشزدگی کے باعث کینسل         مسئلہ کشمیرپرکانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،چوہدری لطیف اکبر         عمران کی بدولت آج قوم جشن منارہی ہے،علوی خان         پاکستان کی کمزورخارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیرسردخانے کی زینت بن گیا،چوہدری یاسین         آئرلینڈ،تحریک انصاف،منہاج القرآن کاپانامہ فیصلہ پریوم تشکر         وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی کو مسترد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         اب آئندہ کس کی باری ہے ، وقت جلد فیصلہ کرے گا ، حاجی اسد حسین         شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         مسلم لیگ ن پاکستان میں اپنی حکومت پوری کرے گی ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین ، خلیم بٹ         کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، چوہدری محمد ادریس        
azhar-mian

یوم تکبیر پاکستان کی سالمیت اور بقا کا دن ہے ، جوش و خروش منایا جانا چاہیئے ، میاں محمد اظہر

بارسلونا(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے سابق صدر اور موجودہ سرپرست اعلی میاں محمد اظہر نے یوم تکبیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تمام پاکستانیوں کے لئے فخر کا دن ہے کیونکہ آج کے دن ہمارا ملک اسلامی ملکوں میں پہلے نمبر آیا تھا جس نے ایٹمی دھماکا کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کے ایٹمی دھماکا کرنے کے جرات مندانہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ذوالفقار علی بھٹو ، داکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہین جن کی کوششیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں شامل تھیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور ایٹمی طاقت بن کر پاکستان کی حفاظت بھی مسلم لیگ ہی کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں بلکہ یہ ملک و قوم کا مشترکہ دن ہے جو پاکستان کے ساتھ ساتھ ساری دنیا میں منایا جاتا ہے ، کیونکہ زندہ قومین اپنے قومی اور مذہبی دن منانا کبھی نہیں بھولتیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پاکستانی قوم اپنے پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔