تازہ ترین
نیا پاکستان پینل سپین کی جانب سے تبدیلی پینل فرانس کو جیت کی مبارک باد         حاجی اسد حسین کی صدارت میں مسلم لیگ ن سپین کا اہم اجلاس ، ملکی حالات پر بات چیت         مقبوضہ بیت المقدس قدیم ترین شہروں میں سے ایک         پی ٹی آئی سپین کا پہلا باقاعدہ اجلاس 10 دسمبر کو ہو گا ، ممبران بھر پور شرکت کریں گے         بیلجیم کے ہزاروں بچوں کو روزانہ ڈپریشن کی گولیاں کھانے پر کس نے مجبور کیا ، آپ بھی جانیں         اے ٹی ایم کیش مشینیوں میں لاکھوں کے فراڈ کا انکشاف ، حقائق جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے         امریکی سپریم کورٹ بھی ٹرمپ کی حامی نکلی ، چھ مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری         طاہر رفیع کو سیوتادانس پارٹی کی طرف سے کاتالونیا کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرست میں شامل ہونے پر دلی مبارک باد         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ کے شرکا کی تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کا محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ اور شفقت علی رضا کے ساتھ گروپ فوٹو         سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے کتالونیا کے صوبائی الیکشن میں بطور ایم پی اے حصہ لینے والے حافظ عبدالرزاق صادق سوشلسٹ پارٹی کے ممبران و عہدیداران کے ساتھ         ادارہ ہم وطن کی جانب سے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ کا تحفہ         پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی بارسلونا کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں اویس عابد مہر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرتے ہوئے         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں افضال احمد بیدار خطاب کرتے ہوئے ہوئے        
pic-net-jang

اسپین ۔کتاب تنہائی کابہترین ساتھی اورلکھنے والے کو زندہ رکھنے کا زریعہ ہے ، عرفان الحق صدیقی

بارسلونا(پاک نیوز ) کتاب جہاں علم سے نوازتی ہے وہاں وہ تنہائی کا بہترین ساتھی اور لکھنے والے کو ہمیشہ زندہ رکھنے والی چیز ہے ،دیار غیر میں رہتے ہوئے اور یہاں کی مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر کتاب لکھنا اور اُس کتاب میں تارکین وطن پاکستانیوں کی نشاندہی کرنا احسن اقدام ہے ، اِن خیالات کا اظہار معروف کالم نگار ، مصنف ، تجزیہ کار اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی ورثہ عرفان الحق صدیقی نے شفقت علی رضا کی لکھی کتاب ’’ قلمی سرگوشیاں ‘‘ کی بارسلونا میں تقریب رونمائی سے خطاب میں کہی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت راجہ ساجد نے حاصل کی ۔تقریب سے پاکسلونا ریڈیو کے ڈائریکٹر راجہ شفیق کیانی ، پیام امن ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ جوزفین کرسٹینا ، مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین ،چیف آرگنائزر یورپ حافظ امیر علی اعوان ،چوہدری عابد رانجھا ، میاں عمران ساجد اور محمد اقبال چوہدری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قلمی سرگوشیاں تارکین وطن کے مسائل اور ان کے حل کے لئے حکومتی ایوانوں کے دروازے پر دستک دینے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ شفقت علی رضا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ ایسی کتاب اور اُس کا مواد ایک طرح سے صدقہ جاریہ ہے کیونکہ اِس سے دیار غیر میں مقیم بہت سے پاکستانیوں کے مسائل حل ہوئے ہیں یا حل ہونے کی پوزیشن میں آگئے ہیں اور اُس کی وجہ سے یہ قلمی سرگوشیاں ہی بنی ہے ۔جہاں تارک وطن پاکستانی کی آواز نہین پہنچ سکتی وہاں اِس کتاب کا مواد ضرور پہنچا ہے ۔تقریب میں چوہدری امتیاز آکیہ ، افتخار کیش اینڈ کیری ، حافظ رزاق ،ایاز عباسی اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن سپین چوہدری افضال وڑائچ نے خصوصی شرکت کی تھی ۔تقریب کے اختتام پرشفقت علی رضا نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عرفان الحق صدیقی کا میری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان سے بارسلونا آنا میرے لئے کسی انعام سے کم نہیں ، اس کے ساتھ ساتھ میں تقریب میں شامل تمام خواتین و حضرات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت مجھے دیا ، ساتھ ساتھ یہ وعدہ بھی کرتا ہوں کہ تارکین وطن کے مسائل حل ہونے تک اپنی آواز اسی طرح بلند رکھوں گا تاکہ پاکستان کے حکام بالا تک ہمارے مسائل کی کھنک پہنچتی رہے ۔