تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
18902117_1358032487606396_1231426678_n

سکائی ویز ریسٹورنٹ پر چوہدری سکندر گوندل اور رضوان کاظمی کی جانب سے سب سے بڑی اور مرکزی افطار پارٹی

بارسلونا(پاک نیوز رپورٹ ) سپین میں مقیم بابائے ریسٹورنٹس چوہدری سکندر گوندل ڈائریکٹر سکائی ویز ریسٹورنٹ اور یورپ نیوز کے چیف ایڈیٹر رضوان زاہد کاظمی نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔اس افطار ڈنر میں سپین میں مقیم پاکستانیوں کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور اور کثیر تعداد میں شرکت کی ۔یہ افطار پارٹی بغیر کسی گروپ بندی ، تعلق داری ، یا پسند نا پسند کو بالا تر رکھ کر سب کے لئے بلا امتیاز منعقد کی گئی تھی ۔افطار کا وقت ہونے سے پہلے چوہدری سکندر گوندل اور رضوان زاہد اپنے ہاتھوں میں پھولوں کے خوبصورت ’’ بُکے ‘‘ لئے کھڑے تھے ۔ تاکہ آنے والوں کو اُن کے شایان شان خوش آمدید کہا جا سکے ۔ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا اور کیمروں پر لگی فلیش لائٹس یکے بعد دیگرے اپنے جلوے بکھیرنے لگیں ۔

آنکھیں چندھیا  دینے والی روشنی میں روزہ دار مہمانوں کے چہرے مزید پُر نور ہو رہے تھے ، سب کے ہونٹوں پر مسکراہٹ اور بازو ایک دوسرے سے بغل گیر ہونے کے لئے بے تاب تھے ۔چوہدری سکندر حیات گوندل اور رضوان کاظمی ہشاش بشاش کھڑے آنے والوں کو خندہ پیشانی سے ویلکم کر رہے تھے ۔ مہمان میزبانوں کو مل کر اپنی اپنی نشتوں پر براجمان ہونا شروع ہو گئے ۔ہال میں بیٹھے شمریز تارڑ کی خوبسورت آواز میں تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلہ اللہ علیہ وسلم کی آواز کانوں کو مسحور کن بنا رہی تھی ۔محمد اقبال چوہدری نے روزہ افطار کی دعا کرائی اور سب نے کھجور ، فروٹ چاٹ ، دہی بھلوں ، مرغ روسٹ ، روح افزا اور دوسرے پھلوں سے روزہ افطار کیا ۔محمد اعجاز ، وحید لنگڑیال ، محسن حیات گوندل اور سکندر حیات گوندل مہمانوں کی دیکھ بھال اور خدمت مین مصروف تھے تو وہیں رضوان کاظمی نے اپنے ہاتھوں میں کیمرہ اٹھا لیا اور تمام دوست احباب کی آمد کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا شروع کر دیا ۔

سب چہرے خوش باش ، ایک دوسرے کو محبت بھری نظر سے دیکھ کر مسکرا رہے تھے ، مسکراہٹوں کے اسی تبادلے کے دوران کھانا لگانا شروع کر دیا گیا ، مٹن ، چکن ، سبزی ، دال ۔۔۔ کیا کچھ نہیں تھا روزہ داروں کے لئے ۔۔ ایک خوبصورت محفل میں خوبصورت مہمان سونے پر سہاگہ بنے بیٹھے تھے ، سب نے سیر ہو کر کھانا کھایا اور خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے ۔ بارسلونا میں اب تک کی ترتیب دی جانے والی افطار پارٹیوں میں لذت اور مہمانوں کی تعداد کے حوالے سے سکائی ویز پر ہونے والی یہ افطار پارٹی سب سے بڑی تھی ۔پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے چوہدری سکندر حیات گوندل نے کہا کہ آج مہمانوں کو کھانے میں جو کچھ دیا گیا اُسے میں نے خود تیار کیا ، خود خریدا اور خود اپنی محبت اور پیار سے مہمانوں کے سامنے پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ اس افطار پارٹی میں سب کو بلا امتیاز بلایا گیا تھا ، جو معززین تشریف لائے اُن کا شکریہ اور جو کسی مجبوری کی بنا پر نہ آ سکے اُن کا بھی مشکور ہوں ،

رضوان زاہد نے کہا کہ آج یہ روائت بھی قائم ہو گئی کہ ایک بزنس مین کے ساتھ مل کر ایک صحافی نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا اللہ کی دی گئی اس توفیق کے لئے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، ایک بار دوبارہ سے لکھنا چاہوں گا کہ ابھی تک اتنی بڑی افطار ڈنرپارٹی ترتیب نہیں دی جا سکی ۔ لیکن اُمید بھی نہیں توڑی جا سکتی کیونکہ ابھی دو عشروں کے روزے باقی ہیں اور بڑے بڑے افطار پارٹیاں دینے والے موجود ہیں ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو ہمت اور توفیق دے کہ وہ مل بیٹھنے کے لئے ایسی پارٹیوں کا اہتمام کریں اور محبت کے ساتھ ساتھ ثواب بھی کمائیں ۔سکائی ویز ریسٹورنٹ پر دی جانے والی افطار پارٹی میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندگان نے بھر پور حصہ لے کر ثابت کیا کہ ہم پاکستانی جہاں بھی ہوں اپنے مذہبی اور قومی دن اسی محبت اور اپنائیت سے مناتے ہیں اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر تمام گلے شکوے دور کر لیتے ہیں ،

معززین کا کہنا تھا کہ جس طرح رمضان المبارک میں ہم اپنی ناراضگیاں ختم کرتے ہیں اسی طرح ہمیں چاہئیے کہ ہم ہر اسلامی مہینے کو محبت اور بھائی چارہ بڑھانے اور اختلاف ختم کرنے کا مہینہ سمجھیں ۔ظفر اقبال حسن ، چوہدری امتیاز لوراں ، چوہدری سلیم لنگڑال ، چوہدری کلیم الدین وڑائچ ، حافظ عبدالرزاق صادق ، میاں عمران ساجد ، میاں محمد اظہر ، چوہدری امتیاز وڑائچ آف المائدہ ایس اے ،چوہدری ثاقب طاہر ، شاہد احمد شاہد ، اظہر عباس ، ممتاز منیر سہوترہ ، ظفر الیاس قریشی ، نصر اللہ چوہدری ، ظفر پہلوان کمانڈو ، محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ ، چوہدری عابد رانجھا آف شجاع ٹریولز ، چوہدری عدیل طاہر وڑائچ ، شفقت علی رضا ، چوہدری افتخار کیش اینڈ کیری ، امانت مہر ، طارق حفیظ عباسی ، سنان بیگ  اور دوسرے پاکستانیوں نے خصوصی شرکت کر کے افطار ڈنر پارٹی کو سب سے بڑی افطار پارٹی بنا دیا تھا ۔اس موقع پر چوہدری سکندر حیات گوندل اور رضوان کاظمی نے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا وقت اس پارٹی میں شمولیت کے ئے دیا ۔ افطار پارٹی کے اختتام پر تمام احباب گروپ فوٹوز بنواتے رہے اور پھر ملنے کا وعدہ کرکے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔