تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
amanat-hussain-mehar

سپین۔ماہ صیام میں مسکینوں اور یتیموں کا خاص خیال رکھا جائے ، امانت حسین مہر

بارسلونا(پاک نیوز ) ماہ صیام میں مسکینوں ، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا خیال رکھا جائے ،صدقات اور خیرات دل کھول کر دینے چاہئیں ، اِس ماہ میں اللہ کی عبادت کرکے دُنیا و آخرت کو سنوارا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سپین کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری امانت حسین مہر نیمنہاج القران مسجد اوسپتالیت میں امتیاز آکیہ کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی میں کیا ، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور جہنم کی آگ سے بچانے کا مہینہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام صرف روزہ رکھنے کا مہینہ ہی نہیں بلکہ یہ مہینہ ہم سے بھائی چارے، دوسروں سے محبت اور ان کی کوتاہیوں کو درگزر کرنے کا تقاضا بھی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں روزہ کا دورانیہ بھی پاکستان سے زیادہ ہے ۔ ماہ صیام میں ہمیں مقامی ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حیاء اور زبان سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہم ان اعمال سے مقامی اور غیر مذاہب کمیونٹی کو اسلام کا مثبت پیغام دے سکتے ہیں ، روزہ صرف فاقہ کشی ہی نہیں بلکہ انسان کو اپنے نفس پر قابو پانے کا نام ہے ۔امتیاز آکیہ کی جانب سے ترتیب دی جانے والی افطار پارٹی میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے روزہ داروں نے شرکت کی ۔روزہ افطار کے وقت پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔