تازہ ترین
سپین ۔ کاتالونیا کے صوبائی انتخابات آخری مراحل میں داخل         سپین۔کاتالونیا کے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ         نارویجن کرکٹ فیڈریشن کےسینئر کوچ خالد محمود انتقال کرگئے         نواز شریف کو انصاف دلانے کیلئے دنیا بھر میں آواز بلند کرینگے، ملک نور اعوان         سپین۔ختم نبوت بل میں ترمیم ،فلسطین ، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور آرمی پبلک سکول کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد         نیا پاکستان پینل سپین کی جانب سے تبدیلی پینل فرانس کو جیت کی مبارک باد         حاجی اسد حسین کی صدارت میں مسلم لیگ ن سپین کا اہم اجلاس ، ملکی حالات پر بات چیت         مقبوضہ بیت المقدس قدیم ترین شہروں میں سے ایک         پی ٹی آئی سپین کا پہلا باقاعدہ اجلاس 10 دسمبر کو ہو گا ، ممبران بھر پور شرکت کریں گے         بیلجیم کے ہزاروں بچوں کو روزانہ ڈپریشن کی گولیاں کھانے پر کس نے مجبور کیا ، آپ بھی جانیں         اے ٹی ایم کیش مشینیوں میں لاکھوں کے فراڈ کا انکشاف ، حقائق جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے         امریکی سپریم کورٹ بھی ٹرمپ کی حامی نکلی ، چھ مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری         طاہر رفیع کو سیوتادانس پارٹی کی طرف سے کاتالونیا کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرست میں شامل ہونے پر دلی مبارک باد         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ کے شرکا کی تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کا محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ اور شفقت علی رضا کے ساتھ گروپ فوٹو        
l_343430_090637_updates

ویمنز ورلڈکپ میں پانچویں شکست،پاکستان ایونٹ سے باہر

Fifth Defeat In The Womens World Cup Pakistan Out Of The Event

ویمنز ورلڈ کپ 2017ء کے17ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

ٹائونٹن کائونٹی گرائونڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 46اعشاریہ 5اووز میں144رنز پر ڈھیر ہوگئی،جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف 15اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

گرین شرٹس کی ایونٹ میں پانچویں شکست کے بعد اس کی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

145 رنز کی تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی لیکن اس کے بعد سٹیٹرویٹ اور تیسری نمبر پر آنے والی صوفی ڈیوین نے پاکستانی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے۔ڈیوین نے شاندار بیٹنگ کی اور 31 گیندوں پر 93 رنز بنائے۔

قبل ازیں پاکستان کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عائشہ ظفر اور ناہیدہ خان کی اوپننگ جوڑی نے 35 رنز کی شراکت جوڑی۔

اچھی شروعات سے لگا کہ ٹیم اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگی لیکن اس کے بعد آنے والے کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے،کپتان ثنا میر نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کی اور نصف سنچری اسکور کی ۔

ثنا میر کا کسی بھی کھلاڑی نے ٹک کر ساتھ نہ دیا اور پوری ٹیم 47ویں اوورز میں آئوٹ ہوگی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینا روو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ تاہوو، کیسپیرک اور کیر نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے