تازہ ترین
نیا پاکستان پینل سپین کی جانب سے تبدیلی پینل فرانس کو جیت کی مبارک باد         حاجی اسد حسین کی صدارت میں مسلم لیگ ن سپین کا اہم اجلاس ، ملکی حالات پر بات چیت         مقبوضہ بیت المقدس قدیم ترین شہروں میں سے ایک         پی ٹی آئی سپین کا پہلا باقاعدہ اجلاس 10 دسمبر کو ہو گا ، ممبران بھر پور شرکت کریں گے         بیلجیم کے ہزاروں بچوں کو روزانہ ڈپریشن کی گولیاں کھانے پر کس نے مجبور کیا ، آپ بھی جانیں         اے ٹی ایم کیش مشینیوں میں لاکھوں کے فراڈ کا انکشاف ، حقائق جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے         امریکی سپریم کورٹ بھی ٹرمپ کی حامی نکلی ، چھ مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری         طاہر رفیع کو سیوتادانس پارٹی کی طرف سے کاتالونیا کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرست میں شامل ہونے پر دلی مبارک باد         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ کے شرکا کی تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کا محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ اور شفقت علی رضا کے ساتھ گروپ فوٹو         سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے کتالونیا کے صوبائی الیکشن میں بطور ایم پی اے حصہ لینے والے حافظ عبدالرزاق صادق سوشلسٹ پارٹی کے ممبران و عہدیداران کے ساتھ         ادارہ ہم وطن کی جانب سے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ کا تحفہ         پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی بارسلونا کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں اویس عابد مہر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرتے ہوئے         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں افضال احمد بیدار خطاب کرتے ہوئے ہوئے        
Amir Khan_01

چینی مداحوں کا عامر خان کو ’میوزیکل ٹریبیوٹ

بالی وڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے معروف عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کا دنیا بھر میں تاحال بزنس جاری ہے۔دنگل فلم کو جو شہرت بھارت کے حریف ملک چین میں حاصل ہوئی، اتنی شہرت تو اس فلم کو خود ہندوستان میں بھی نہیں ملی۔

دنگل کی کہانی سے جہاں چینی صدر اور اداکار متاثر نظر آئے، وہیں چینی عوام نے بھی دل کھول کر عامر خان کی تعریف کی۔

دنگل کی کامیابی کی وجہ سے ہی عامر خان کے چینی سوشل ویب سائٹ ویبو پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ فین ہیں، جب کہ چینی مداحوں نے ان کا نام مسٹر پرفیکٹشنسٹ کی بجائے ’انکل خان‘ رکھ دیا ہے۔

دنگل میں لڑکیوں کو ریسلنگ اور کشتی لڑتے دکھائے جانے پر جہاں چینی لڑکے کہانی سے متاثر ہوئے، وہیں چینی لڑکیاں بھی فلم کی کہانی کو اپنی کہانی سمجھ رہی ہیں۔

چین کے نوجوان مداحوں نے فلم سے متاثر ہوکر عامر خان اور دنگل ٹیم کے لیے ایک ویڈیو کی صورت میں تحفہ دیا۔

چین کی نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں نے دنگل کے گانے ’دھاکڑ‘ پر اپنی پرفارمنس ڈیبیو کی۔گانے میں چینی لڑکیوں اور لڑکوں کو دنگل میں عامر خان کی بیٹیوں کی طرح ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

چینی مداحوں نے اس گانے کو 5 جولائی کو جاری کیا ہے، جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب چینی مداحوں کے تحفے کو دیکھ کر ہزاروں افراد نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، جب کہ اس تحفے پر بھارتی میڈیا بھی چینی مداحوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی۔