تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
l_347666_123847_updates

آئیفا ایوارڈ کا میلہ ’اڑتا پنجاب ‘ نے لوٹ لیا

بالی ووڈ میں فلم فیئرکے بعد دوسرے بڑے ’ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ‘آئیفا کا میلہ اداکار شاہد کپور،اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلم اڑتا پنجاب نے لوٹ لیا ۔

امریکی شہر نیویارک میں سجے 18ویں آئیفا ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں عالیہ بھٹ ،کترینہ کیف،دیپکا پڈوکون ، شاہد کپور،سیف علی خان ،کرن جوہر ،انوپم کھیر ،شبانہ اعظمیٰ ،موسیقار اے آر رحمان سمیت دیگراداکاروں نے شرکت کی ۔

تمام بڑے فلمی ستاروں سے سجی تقریب میں اداکار اپنی شاندار پرفارمنس اور دیدہ زیب ملبوسات نے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ایوارڈ تقریب میں انڈیا کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے بالی وڈ میں 25 پورا ہونے کے لیے مخصوص اہمیت کا حامل رہا ہے اور اس موقعے پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

فلمی میلے کو انوراگ کشپ اور ہدایت کار ابھیشیک چوبے کی فلم اڑتا پنجاب نے لوٹ لیا ،فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار پائیں تو شاہدکپور بہتر ہیرو کا ایوارڈ لے اڑے، فلم میں پنجابی گلوکار دلجیت ڈوسانج کو بہترین میل ڈیبوٹینٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ فلم اڑتا پنجاب کو نمائش کی اجازت کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے تھے اور سنسر بورڈ کی جانب سے فلم میں 30 سے زائد اعتراض لگائے تھے ،جس پر فلمسازوں نے ہائیکورٹ سے فلم کی نمائش کی اجازت لی تھی، لیکن اب یہی فلم آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں چھائی رہی۔

فلم ’نیرجا‘ میں شبانہ اعظمی کو بہترین اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ اور انوپم کھیر کو فلم ’ایم ایس دھونی ان ڈولڈ اسٹوری‘ میں بہترین معاون اداکار کا ایواڈ دیا گیا۔

آئیفا ایوارڈ میں سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ کے نام رہا،نوجوان اداکار ورون دھون نے فلم ’ڈشوم‘ میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بہترین موسیقی دینے پر موسیقار پریتم کو بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

’آئیفا وومن آف دا ائر‘ کا ایوارڈ اداکارہ تاپسی پنوں کو اداکارہ پریٹی زنٹا نے دیا، انہیں یہ ایوارڈ پنک میں اداکاری کے لیے دیا گیا ہے۔