تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
lion-shareef

وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی کو مسترد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین

بارسلونا(پاک نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین ، سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد ، نائب صدر چوہدری محمد ادریس ، چیئر مین ، مہر علی قمر چوہدری ، سر پرست اعلیٰ میاں محمد اظہر ، چیف ایڈوائزر ایاز عباسی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین ، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد رمضان ، نائب صدر چوہدری نثار احمد ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد مغل اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سپین کے صدر چوہدری افضال وڑائچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی عدالتی نا اہلی کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور عوام کے بھاری مینیڈیٹ سے منتخب ہونے والے جمہوری وزیر اعظم کو اس طرح نا اہل کر کے کس طاقت کو خوش کیا گیا ہے ،وزیر اعظم پاکستان کو جس جرم کی سزا دی گئی ہے وہ تو انہوں نے کیا ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنی حکومت کی مدت پوری کرے گی اور انشااللہ جون 2018 تک مسلم لیگ ن کا ہی وزیر اعظم اپنی فرائض سر انجام دے گا ۔مسلم لیگ ن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کا بطور عبوری وزیر اعظم انتخاب خوش آئند ہے اور پھر وزیر اعظم پاکستان کے لئے میاں محمد شہباز شریف کا نام منتخب کرنا ملکی ترقی کا ضامن ثابت ہو گا ، انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت بھی انشا اللہ مسلم لیگ ن کی ہی بنے گی ، سپین کے مسلم لیگی عہدیداران اور ممبران کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن طاقتوں کو ان کی مذموم سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ہم مسلم لیگ ن کے قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ایک سیسی پلائی دیوار بنیں گے جسے گرانا مخالفین کے بس کی بات نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد سپریم کورٹ ایک اور کیس کا فیصلہ کرے گی ، دیکھنا یہ ہے کہ اس فیصلے کا احترام کیا جاتا ہے یا کہ سڑکوں پر دھرنا یا احتجاج کیا جاتا ہے ؟ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امن و عامہ کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔