تازہ ترین
یوم آزادی پاکستان چودہ اگست کو ہی منایا جائے گا ، رامبلہ راوال پر شام پانچ بجے ، چوہدری ثاقب طاہر         یوم آزادی پاکستان کا بڑا پروگرام پریشان رامبلہ پر کل 14 اگست شام پانچ بجے منعقد ہو گا         گجرات رائل ٹی وی کے نمائندے پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں ، پاکستان پریس کلب پرتگال         ترکی سےیورپ جانے والے 645 افراد گرفتار،پاکستانی شامل         جرمنی، ہیمبرگ کی سپرمارکیٹ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک ، 6 دیگر افرادزخمی         بارسلونا،سانتاکلومیں میوزیکل فیسٹیول آتشزدگی کے باعث کینسل         مسئلہ کشمیرپرکانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،چوہدری لطیف اکبر         عمران کی بدولت آج قوم جشن منارہی ہے،علوی خان         پاکستان کی کمزورخارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیرسردخانے کی زینت بن گیا،چوہدری یاسین         آئرلینڈ،تحریک انصاف،منہاج القرآن کاپانامہ فیصلہ پریوم تشکر         وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی کو مسترد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         اب آئندہ کس کی باری ہے ، وقت جلد فیصلہ کرے گا ، حاجی اسد حسین         شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         مسلم لیگ ن پاکستان میں اپنی حکومت پوری کرے گی ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین ، خلیم بٹ         کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، چوہدری محمد ادریس        
1501395301dailyausaf

صدر ممنون حسین کا استعفیٰ ، نیا صدر کون ہوگا؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ تمام مخالفین بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سابق اراکین عدالت کے فیصلے پر خوب بر سے اور سابق نواز شریف کو کھل کر سامنے آنے اور سازشی اداروں اور عناصر کا نام لینے کا بھی مشورہ دے ڈالا جبکہ نواز شریف اب نیا وزیرا عظم بنا کر عوام میں جائیں گے اور جلسے جلوسوں کا نیا شیڈول تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ن لیگ اب ججز اور جرنیلوں کے احتساب کا بھی مطالبہ کرنے جا رہی ہے جبکہ ن لیگ اہم عہدوں پر اہم تبدیلیاں بھی کرے گیاور ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ نیا صدر بھی آئے گا اور اس کے لئے حیرت انگیز طور پر سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ امور چوہدری نثارعلی خان کا نام لیا جا رہا ہے موجودہ صدر ممنون حسین خود ہی خرابی صحت کا بہانہ بنا کر عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جبکہ عبوری وزیر اعظم کے لئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی اور سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا نام لیا جا رہا ہے اس دوران نواز شریف کی خالی نشست پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ضمنی انتخاب لڑینگے اور این اے ایک سو بیس سے منتخب ہو کر نیئے وزیر اعظم بنیں گے پنجاب میں حمز ہ شہباز کو لایا جائے گا اور حمزہ شہباز اپنے والد کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب لریں گے۔

اور ان کی ایم این اے کی کی نشست پر کسی اور لیگی عہدے دار کو آگے لایا جائے گا اور پنجاب میں عبوری وزیر اعلی کے لئے رانا ثناء4 اللہ ، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور ندیم کامران کے نام لئے جا رہے ہیں دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ن لیگ کھلم کھلا اعلی عدلیہ اور بعض اداروں کو اپنے نشانے پر رکھے گی کیونکہ ن لیگ نے مشاورتی اجلاس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ یکسر مسترد کر دیا اور اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤ ں نے تو یہاں تک کہا کہ آرٹیکل باسٹح تریسٹھ کی آڑ میں اٹھاون ٹو بی کا عدالتی استعمال ہوا ہے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج ہفتہ کو مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے جس میں وہ پارٹی صدر کے انتخاب سمیت نئے عبوری وزیر اعظم کے لئے ناموں کی منظوری حاصل کریں گے اور ساتھ ہی اپنی آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی بتائیں گے ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کا جو بھی وزیر اعظم آئے گا کابینہ میں زیادہ تر پرانے چہرے ہی شامل ہونگے البتہ وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کے عہدوں پر نئی شخصیات لائی جائیں گی ۔