تازہ ترین
یوم آزادی پاکستان چودہ اگست کو ہی منایا جائے گا ، رامبلہ راوال پر شام پانچ بجے ، چوہدری ثاقب طاہر         یوم آزادی پاکستان کا بڑا پروگرام پریشان رامبلہ پر کل 14 اگست شام پانچ بجے منعقد ہو گا         گجرات رائل ٹی وی کے نمائندے پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں ، پاکستان پریس کلب پرتگال         ترکی سےیورپ جانے والے 645 افراد گرفتار،پاکستانی شامل         جرمنی، ہیمبرگ کی سپرمارکیٹ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک ، 6 دیگر افرادزخمی         بارسلونا،سانتاکلومیں میوزیکل فیسٹیول آتشزدگی کے باعث کینسل         مسئلہ کشمیرپرکانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،چوہدری لطیف اکبر         عمران کی بدولت آج قوم جشن منارہی ہے،علوی خان         پاکستان کی کمزورخارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیرسردخانے کی زینت بن گیا،چوہدری یاسین         آئرلینڈ،تحریک انصاف،منہاج القرآن کاپانامہ فیصلہ پریوم تشکر         وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی کو مسترد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         اب آئندہ کس کی باری ہے ، وقت جلد فیصلہ کرے گا ، حاجی اسد حسین         شاہد خاقان عباسی کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         مسلم لیگ ن پاکستان میں اپنی حکومت پوری کرے گی ، ایاز عباسی ، ملک شاہد حسین ، خلیم بٹ         کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، چوہدری محمد ادریس        
shahid

بریکنگ نیوز پاکستان کے نئے وزیر اعظم کا پہلا دھماکہ خیز فیصلہ ۔۔ بڑے بڑے حیران رہ گئے ۔۔ جان کر آپ کو بھی حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس وزیراعظم ہائوس سے ’’پروٹوکول اسٹاف ‘‘پہنچ گیا، انتخاب سے قبل شاہد خاقان عباسی نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ۔ اتوار کی سہ پیر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر تین اعلیٰ ترین پروٹوکول اسٹاف کے مستعد اراکین پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں جا کر شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی ۔ پروٹول اسٹاف ان کے ہمراہ فرائض کی انجام دہی شروع کرنا چاہتا تھا اور مولانا فضل الرحمان کے پاس جانے کیلئے پروٹول سٹاف ان کے پاس پہنچا تھا تاہم وزیراعظم کے باضابطہ انتخاب تک شاہد خاقان عباسی نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا اور پروٹوکول سٹاف کو واپس بھیج دیا ۔