تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
1501480605dailyausaf

شاہ رخ خان نے اپنی فلم کی تاریخ تبدیل کردی

اسلام آباد (ویب نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ فلم جب ہیری میٹ سیجل اور ٹوئلٹ، ایک پریم کتھا کے درمیان تصادم سے بچنے کیلئے اپنی فلم کی تاریخ تبدیل کردی۔بالی ووڈ میں دو بڑی فلموں کے درمیان تصادم کا اثرفلموں کے بزنس پرپڑتا ہے جس کی وجہ سے بڑے سپراسٹارزکی فلموں کو بھی اکثر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتاہے، اس کی سب سے بڑی مثال رواں سال ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم رئیس اور ہرتیک روشن کی فلم قابل ہیں، جن کی ایک ہی دن ریلیز کا اثر دونوں فلموں کے بزنس

پر پڑا اوردونوں فلمیں باکس آفس پرتوقع کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام رہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی فلم جب ہیری میٹ سیجل اور اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ‘‘ ایک پریم کتھا 11 اگست کو ریلیز ہونی تھیں لیکن کنگ خان کی جانب سے تاریخ تبدیل کیئے جانے کے بعد اب فلم جب ہیری میٹ سیجل 11 اگست کے بجائے 4 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔اکشے کمار نے شاہ رخ خان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں کے درمیان تصادم کا اثر نہ صرف ہیرو پر بلکہ فلم کی پوری ٹیم پر پڑتا ہے۔ کیونکہ ایک فلم کو بنانے میں کئی لوگوں کی محنت اور پیسہ لگاہوتا ہے اس لیے اگر فلم باکس آفس پر ناکام ہوجائے تو بہت مایوسی ہوتی ہے۔لہذا شاہ رخ خان کا اپنی فلم کی تاریخ کو تبدیل کرنا خوش آئند ہے اس طرح ہم دونوں کی فلمیں الگ الگ ریلیز ہوں گی اور شائقین کی توجہ ایک وقت میں ایک فلم دیکھنے پرمرکوز رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سال میں 52 ہفتے اور180 فلمیں ہوتی ہیں اس لیے فلموں کے درمیان تصادم یقینی بات ہے۔بالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ ،سائوتھ انڈین اور دیگرعلاقائی زبانوں کی فلمیں بھی تھیٹر کی زینت بنتی ہیں اس لیے فلموں کے درمیان تصادم سے بچنے کی جتنی بھی کوشش کی جائے ہمیں اس کا سامنا لازمی کرنا پڑے گا۔