تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
1501412502dailyausaf

بالی ووڈ اداکار اندر کمار دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اسلام آباد (ویب نیوز)بالی ووڈ اداکار اندر کمار دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،ان کی عمر 44 سال تھی۔ان کے سسر راجو کمار نے میڈیا کو بتا یا کہ اندر کمار کو رات 2 بجے دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔اند کمار نےاپنے فلمی سفر کا آغاز 1996میں فلم معصوم سے کیا، وہ 20 سے زائد فلموں میں کا م کرچکے ہیں ۔اندر کمار کی پیدائش 26 اگست 1973 کو بھارتی شہر

جے پور میں ہوئی۔ ان کا شمار بحیثیت بہترین معاون اداکار کے طور پر کیا جاتا تھا۔اندر کمار کی مشہور فلموں میں ’’کہیں پیار نا ہو جائے‘‘، ’’کھلاڑیوں کے کھلاڑی‘‘، 2009 کی ’’وانٹڈ‘‘ اور 2002 کی ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ ہیں، انہوں نے وانٹڈ اور تم کو نا بھول پائیں گے میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا۔آنجہانی اداکار نے بالی ووڈ کے متعدد نامور اداکاروں کے ساتھ بھی اداکاری کے جلوے دکھائے جس میں سنجے دت، مادھوری ڈکشت اور روینہ ٹنڈن بھی شامل ہیں۔اندر کمار نے بالی ووڈ کی بڑی اسکرین پر اداکاری کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر بھی شہرت سمیٹی اور بھارت کے مشہور ڈرامے ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ۔2014 میں اندر کمار کو زیادتی کے کیس میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی۔ ان کی موت پر کئی بھارتی اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔