تازہ ترین
سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام         برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا بل کامنز میں منظور، ووٹ نے عوام کی طاقت ثابت کردی، وزیراعظم         ان گنت طبی فوائد لیے چھوٹا سا بیج ’’تخم بالنگا‘‘         اسمارٹ فون پھٹنے سے ملائیشین ٹیکنالوجی کمپنی کا سربراہ ہلاک        
1501428617dailyausaf

آئرلینڈ،تحریک انصاف،منہاج القرآن کاپانامہ فیصلہ پریوم تشکر

آئرلینڈ (پ ر) گزشتہ دنوں پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آنے پر آئرلینڈ کی مختلف سیاسی’ سماجی اور مذہبی تنظیمات کی طرف سے یوم تشکر منایا گیا جس میں منہاج القرآن’ تحریک انصاف اور دیگر تنظیمات شامل تھیں۔ آئر لینڈ کے شہر کارلو میں تحریک انصاف اور منہاج القرآن نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں دونوں تنظیموں کے قائدین نے شرکت اور یوم تشکر بھرپور طریقے سے منایا اور کیک بھی کاٹا گیا جس میں محمد یوسف’ سعید قاسم شاہ’ یاسر’ محمد عامر’ فہیم اور دیگر احباب شامل تھے جبکہ دوسرا پروگرام لمرک سٹی میں آئرلینڈ کے معروف قانون دان چوہدری عمران خورشید کی قیادت میں ہوا ان تقریبات میں حاضرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے پر انصاف کی نئی امید پیدا ہوئی ہے احتساب کے اس عمل کو اب رکنا نہیں چاہئے احتساب اب سب کا ہونا چاہئے تاکہ ملک کرپن سے پاک ہو جبکہ منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف نے کہا کہ جے آئی ٹی کے تمام ممبرز اور لارجر بینچ نے ہم آواز ہو کر کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ نے ایک خائن سے قوم کی جان چھرائی انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشاء اﷲ اب سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے ورثاء کو بھی انصاف ملے گا۔ ان تقریبات میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں سولسٹر چوہدری عمران خورشید’ امین اﷲ’ اشتیاق خان’ عثمان مرزا’ عمران خان’ عابد خان اور دیگر احباب شامل تھے۔