تازہ ترین
نیا پاکستان پینل سپین کی جانب سے تبدیلی پینل فرانس کو جیت کی مبارک باد         حاجی اسد حسین کی صدارت میں مسلم لیگ ن سپین کا اہم اجلاس ، ملکی حالات پر بات چیت         مقبوضہ بیت المقدس قدیم ترین شہروں میں سے ایک         پی ٹی آئی سپین کا پہلا باقاعدہ اجلاس 10 دسمبر کو ہو گا ، ممبران بھر پور شرکت کریں گے         بیلجیم کے ہزاروں بچوں کو روزانہ ڈپریشن کی گولیاں کھانے پر کس نے مجبور کیا ، آپ بھی جانیں         اے ٹی ایم کیش مشینیوں میں لاکھوں کے فراڈ کا انکشاف ، حقائق جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے         امریکی سپریم کورٹ بھی ٹرمپ کی حامی نکلی ، چھ مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری         طاہر رفیع کو سیوتادانس پارٹی کی طرف سے کاتالونیا کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرست میں شامل ہونے پر دلی مبارک باد         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ کے شرکا کی تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کا محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ اور شفقت علی رضا کے ساتھ گروپ فوٹو         سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے کتالونیا کے صوبائی الیکشن میں بطور ایم پی اے حصہ لینے والے حافظ عبدالرزاق صادق سوشلسٹ پارٹی کے ممبران و عہدیداران کے ساتھ         ادارہ ہم وطن کی جانب سے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ کا تحفہ         پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی بارسلونا کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں اویس عابد مہر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرتے ہوئے         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں افضال احمد بیدار خطاب کرتے ہوئے ہوئے        
1501420888dailyausaf

مسئلہ کشمیرپرکانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،چوہدری لطیف اکبر

متحدہ عرب امارات(پ ر ) صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، دوبئی ایئرپورٹ پر پارٹی کارکنان نے بھر پور استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔پیپلز پارٹی آزادکشمیر متحدہ عرب امارات کے رہنمائوں ندیم ممتاز میر ،فاروق چیچی ،محفوظ چوہدری سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد اپنے قائد کیا ستقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھی۔دوبئی ایئرپورٹ پر پارٹی کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کشمیر کانفرنس کاا نعقاد خوش آئند ہے تارکین وطن کشمیر مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکتے ہیں ۔بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ کر بھی خود کو مظلوم ظاہر کر کے اقوام عالم کی ہمدردیاں حاصل کر رہا ہے ۔ایسی صورتحال میں آرپار کے کشمیریوں کو چاہیے کہ وہ جہاں کہیں بھی مقیم ہیں مسئلہ کشمیر پر بلا تفریق رنگ ونسل ،برادری و جماعت یک زبان ہو کر آواز بلند کریں ۔پیپلز پارٹی آزادکشمیر متحدہ عرب امارات کے رہنماء ندیم ممتاز میر نے چوہدری لطیف اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری مختلف ذرائع سے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور بھارتی چہرہ بے نقاب کرنے میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے پارٹی صدر کو یقین دہانی کروائی کہ دوبئی میں مقیم پارٹی کارکنان جماعتی منشور کے مطابق کام کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔چوہدری لطیف اکبر کے ہمراہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کے رہنماء شیخ عقیل الرحمن بھی موجود تھے ۔ چوہدری لطیف اکبر کشمیر کانفرنس میں شرکت کے بعد دوبئی میں مقیم پارٹی عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے اور 3اگست کو وطن واپس روانہ ہو نگے ۔