تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
1501498455dailyausaf

سری لنکن کرکٹ میں ایک اور فکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ میں ایک اورفکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک غیرمعروف کرکٹر اسمپتھ ہیٹاراچی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔سری لنکا کے 2 سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ زمبابوے کے دوران ایک غیرمعروف کرکٹر کے رویے پر شکوک کا اظہار کیا گیا جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کو متحرک کیا، جس نے ڈریسنگ روم کے ٹوائلٹ سے ایک ڈیوائس بھی برآمد کی، اس واقعے کو مقامی میڈیا میں ٹوائلٹ گیٹ قرار دیا جارہا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا کہ ہمیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، اس طرح کی تحقیقات آزادانہ طور پر آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ہی کرتا ہے۔واضح رہے کہ جس کھلاڑی پر الزام عائد کیا جارہا ہے وہ اسمپتھ ہیٹاراچی ہیں جنہوں نے زمبابوے کے ٹور کے دوران ٹیم میٹنگز میں بھی شرکت کی اور بعد میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ انہیں میٹنگز میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں جب بنگلا دیش سے سری لنکا ہوم ٹیسٹ میچ ہارا تھا تب بھی ایک میزبان کرکٹر سے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔