تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
haji-asad-new12-paknews

ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین

بارسلونا(پاک نیوز) این اے 120کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ زندہ دِلان لاہور مسلم لیگ ن کو جمہوریت کی علمبردار جماعت اور موجودہ حکومت کو ہی پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد گار سمجھتے ہیں ۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین نے بیگم کلثوم نواز کی جیت کی خوشی میں ہونے والے اظہار تشکر اجلاس میں کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد مغل ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سپین کے صدر چوہدری افضال وڑائچ ، نائب صدر چوہدری نثار احمد ، سر پرست اعلیٰ میاں محمد اظہر ، چیئر مین مہر قمر علی چوہدری ، جنرل سیکرٹری راجو الیگزینڈر سمیت دوسرے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 120میں مسلم لیگ ن کی جیت جمہوریت کی جیت ہے ، اِس جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دھرنا اور لانگ مارچ سیاست دم توڑ چکی ہے ،پاکستانی عوام اب پاکستان کو ترقی کرتا دیکھ رہے ہیں اِس لئے 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی ۔اجلاس سے سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد ، نائب صدر چوہدری محمد ادریس اور چیف ایڈوائزر ایاز عباسی نے پاکستان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کسی ایک سیٹ کی جیت کا معاملہ نہیں تھا بلکہ یہ جمہوری اور دھرنا سیاست کا مقابلہ تھا جو جمہوری قوت نے جیت لیا ، انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف اپنا مورال کھو چکی ہے اور باقی ماندہ نتائج 2018کے الیکشن میں نظر آ جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو چاہیئے کہ وہ ضمنی اور آنے والے مستقبل کے الیکشن میں ابھی سے اپنی شکست تسلیم کر لیں ۔اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں اور شرکاء اجلاس نے ضمنی الیکشن کی جیت میں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔