تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
az2

شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا

بارسلونا(پاک نیوز ) سپین میں کرکٹ کے فروغ میں تیزی کو دیکھتے ہوئے ہسپانوی صوبوں اور بڑے شہروں کی مقامی حکومتوں نے کرکٹ گراونڈز اور اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جب سے سپین کی قومی کرکٹ ٹیم بنی ہے اور کاتالان کرکٹ فیڈریشن معرض وجود میں آئی ہے تب سے ہسپانوی حکومتی اداروں نے بھی کرکٹ کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے کرکٹ گراونڈز اور اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں بارسلونا کے نواحی علاقہ مونت کادہ ، سانت بوئی اور دوسرے شہروں میں کرکٹ گراونڈزمہیا کئے گئے ہیں ۔سپین میں کرکٹ کی 32ٹیمیں رجسٹرڈ ہیں جن کے مابین سالانہ کرکٹ لیگ ، اور بادشاہ کپ ، سپر سکس اور ایشیاء کپ بھی بارسلونا میں منعقد ہو چکا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ  جرونا شہر کی 12 کرکٹ ٹیمیں رجسٹرڈ ہیں جنہیں جرونا میں کرکٹ گراونڈ کی اشد ضرورت تھی ۔ گذشتہ دنوں بارسلونا کے قریبی شہر ’’ جرونا ‘‘ کی مقامی حکومت کے نمائندے ’’ کارلوس ‘‘ کی موجودگی میں ملنے والے کرکٹ گراونڈ کا آج  افتتاح چوہدری امانت مہر نے کیا اور گراونڈ کا نام شجاع کرکٹ اسٹیڈیم رکھا ۔سرخ فیتہ کاٹنے کی اس تقریب میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر مرزا بشارت ، نائب صدر صغیر مختار ، اور فنانس سیکرٹری سجاول خان بھی شریک ہوئے جبکہ مانچسٹر سے نواب اسحاق اور شہر یار خان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ہم سپین کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کے میچ منعقد کرائیں گے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے ۔اس موقع پر چوہدری امانت مہر نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ہمیشہ ویران رہتے ہیں ، اس کی یہی وجہ ہے کہ نوجوان منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت اور صحت مندانہ مصروفیات پر دھیان دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر میں ہم اپنا مکمل تعاون مہیا کریں گے تاکہ ہمارے نوجوان کرکٹ جیسے کھیل کو یورپ بھر میں متعارف کروا سکیں کیونکہ ایسی سرگرمیاں مقامی کمیونٹی کو پاکستانیوں کی جانب سے مثبت پیغام دینے کا زریعہ بن سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ایشیائی کمیونٹی نے یورپی ممالک میں والی بال اور کبڈی کو متعارف کرایا ہے اسی طرح میں چاہتا ہوں کہ فٹ بال کے گھر یورپ میں کرکٹ کو تیزی سے فروغ ملے اور یہ یہاں کی گروانڈز میں پروان چڑھے ۔

az4