تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
zeeshan1

میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری

بارسلونا(پاک نیوز) میر نوید جان کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے کیونکہ اِن کی قیادت اور تاجر برادری گوادر کو ایشیاء کا بہت بڑا مرکز بنانے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار بارسلونا کے دورہ پر آئے ہوئے یورپی یوتھ کے نمائندہ ذیشان چوہدری نے پاک نیوز  سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میر نوید جان گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں اُن کے ساتھ نائب صدر ناگوہان مجید ، ایگزیکٹو بابو گلاب ، حاجی غنی نوازش ، شمس الحق کلمتی ، عبدالرسول ، احمد اقبال بلوچ اور دوسرے شامل ہیں ،ذیشان چوہدری کا کہنا تھا کہ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت ، انڈسٹیرز اور مقامی ٹیکس ہولڈرز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گی ،انہوں نے کہا کہ ہم میر نوید جان کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔