تازہ ترین
چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کے لئے قران خوانی کے مناظر         چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کے کزن چوہدری فیضان گھیگی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور محفل قران خوانی         تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی         میر نوید جان کاگوادر چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ ذیشان چوہدری         شجاع کرکٹ اسٹیڈیم جرونا کی افتتاحی تقریب ، فیتہ چوہدری امانت حسین مہر نے کاٹا         ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی جیت جمہوریت اور حق سچ کی جیت ہے ، حاجی ا سد حسین         ایک شام مسرت عباس کے نام پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے آرگنائزرز اور مہمان خصوصی کی تصاویر         ایک شام مسرت عباس کے نام کے مہمان خصوصی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ، چوہدری مسرت اور یونس پرواز کی یادگار تصویر         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی ایک شام مسرت عباس کے نام میں خصوصی شرکت         چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی چوہدری امتیاز لوراں کو میاں محمد بخش کا کلام سنانے کی بھر پور فرمائش         چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کی دوسرے مہمانوں سمیت مسرت عباس کے ساتھ تصویر         بارسلونا میں یوتھ کے راہنما میاں شیراز اور چوہدری عمران چھوکر کی مسرت عباس کے ساتھ ملاقات         چوہدری اختر علی آف چھوکر کے ساتھ چوہدری متین امتیاز اور چوہدری مبین امتیاز کی تصویر         سکائی ویز ریسٹورنٹ پر مسرت عباس کے نام ایک شام میں شرکا کی تواضع کی تصویری جھلکیاں         بارسلونا میں دہشت گردی اور میانمار میں مرنے والے بے گناہوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی        
tariq-bhatti-solo

تحریک انصاف کا مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ، طارق رفیق بھٹی

بارسلونا(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی عہدیداران کے مطابق یورپی اور دوسرے ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔انٹرا پارٹی الیکشن کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے کاالیکشن 19نومبر کو سپین، فرانس ، اٹلی ، یونان ،کینیڈا اور ہانگ کانگ میں ہوگا کیونکہ ان ممالک میں پہلے سے پیڈ ممبر شپ چیپٹر کام کر رہے ہیں یہاں پیڈ ممبر شپ کی آخری تاریخ 15اکتوبر2017ہوگی اور الیکشن کے لئے کم از کم 2سو پیڈ ممبرز کا ہونا لازمی رکھا گیا ہے ۔دوسرے مرحلے کا انٹرا پارٹی الیکشن بیلجیم ، ڈنمارک ،سوئٹرزلینڈ ، آسٹریا اور جاپان میں ہوگا جہاں پیڈ ممبر شپ چیپٹرابھی نئے بنے ہیں ان ممالک میں پیڈ ممبر شپ کی آخری تاریخ 22اکتوبر جبکہ الیکشن کی تاریخ 26نومبر ہو گی اور یہاں کم از کم پیڈ ممبرز کی تعداد 150ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔تیسرے مرحلے میں فن لینڈ ، سویڈن ، ناروے ،جرمنی ،ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور روس شامل ہیں جہاں ابھی پیڈ ممبر شپ کے چیپٹر بنانے کا کام شروع کیا گیاہے وہاں پیڈ ممبربنانے کی آخری تاریخ 29اکتوبر جبکہ الیکشن کی تاریخ 3دسمبر رکھی گئی ہے اور ممبرز کی کم از کم تعداد 100ہونا لازمی ہوگا ۔سپین بھر میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں زوروں پر ہیں کیونکہ برطانیہ کے بعد سپین دوسرا ملک ہے جہاں پیڈ ممبرز کی تعداد یورپ کے دوسرے ممالک کی نسبت سب سے زیادہ تھی ۔سپین کے صوبہ کاتالونیا کے کوارڈینیٹر طارق رفیق بھٹی سمیت دوسرے کارکن انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری اور پیڈ ممبرز بنانے میں مصروف نظر آ رہے ہیں، پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کوارڈینیٹر کاتالونیا طارق رفیق بھٹی نے کہا کہ اِس بار الیکشن بھی شاندار ہوں گے اور جس کی جتنی محنت ہو گی وہ اُتنا آگے آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے پیڈ ممبر کے لئے فیس 36یورو تھی لیکن اب یہ کم کرکے 18یورو سالانہ کر دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری اقدار کی امین وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے عام کارکنوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کے زریعے پارٹی کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچایا ہے اور ہر پیڈ ممبر کو یہ حق دیا ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی عہدے کے لئے اُمیدوار بن سکتا ہے ۔